سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 454
سيرة النبي علي 454 جلد 1 صلى الله رسول کریم ﷺ کے اعمال اور خدا کے آپ پر انعامات الله 30 اگست 1918ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت مصلح موعود آنحضرت علی کے اعمال اور خدا کے آپ پر انعامات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔رسول کریم ﷺ کے عملوں کے مقابلہ میں خدا کے فضلوں کو دیکھا جائے جو آپ پر ہوئے تو آپ پر خدا کے فضل بہت ہی زیادہ ہیں۔میرے نزدیک کسی نبی نے وہ کام نہیں کئے جو آنحضرت ﷺ نے کئے۔اور اگر تمام انبیاء کے اعمال کو مجموعی حیثیت میں آنحضرت ﷺ کے اعمال کے مقابلہ میں رکھا جائے تو بھی آپ کے اعمال کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لیکن باوجود اس کے اگر خدا کے ان احسانات کو دیکھا جائے جو خدا نے آپ پر کئے تو اس میں بھی کوئی شک نہیں وہ بھی بہت بڑے ہیں۔“ 66 الفضل 17/21 ستمبر 1918ء)