سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 442

سيرة النبي علي 442 جلد 1 صلى الله بہترین شارع شریعت می حضرت مصلح موعود 27 دسمبر 1917ء کو جلسہ سالانہ پر تاریخ اسلام کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔رسول کریم عملے کے وقت ایک واقعہ ہوا تھا۔آپ نے ایک لشکر کو ایک افسر کے ماتحت بھیجا تھا۔ایک مقام پر اس نے لوگوں کو آگ میں کودنے کا حکم دیا۔کچھ لوگ تو اس کیلئے تیار ہو گئے اور باقیوں نے کہا کہ یہ حکم شریعت کے خلاف ہے اس لئے ہم اس کی تعمیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔جب لشکر واپس آیا تو رسول کریم ﷺ کے حضور یہ بات پیش کی گئی۔آپ نے فرمایا اگر تم اس آگ میں کودتے تو سیدھے جہنم میں جاتے 1۔(حقیقة الرؤیا صفحہ 11 روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر 1918ء) 1 : بخاری کتاب المغازى باب سرية عبد الله بن حذافة صفحه 735 حدیث نمبر 4340 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 66