سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 411
سيرة النبي علي کون ہے۔411 جلد 1 پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دستک دے کر دروازہ کے سوراخوں سے دیکھتے رہتے ہیں کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے دروازہ پر دستک دینے والے نے اس طرح کیا۔آپ نے فرمایا یہ مجھے بعد میں پتہ لگا ہے اگر میں اُس وقت دیکھ لیتا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دیتا 6۔رسول کریم ﷺ جب کسی مکان پر جا کر دستک دیتے تو اُس کے دوسری طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاتے اور جب اندر سے کوئی آتا تو السَّلَامُ عَلَيْكُم کہہ کر اس کی طرف لوٹتے 7۔اس طرح کرنا بھی نہایت ضروری ہوتا ہے۔کئی مکان ایسے ہوتے ہیں کہ ایک ہی کمرہ میں تمام گھر کے آدمی ہوتے ہیں جب اس کا دروازہ کھلتا ہے تو سامنے مستورات بیٹھی ہوتی ہیں۔اگر کوئی دروازہ کے سامنے منہ کر کے کھڑا ہو گا تو اس کی نظر ضرور اندر پڑے گی اور اس طرح بے پردگی ہو گی۔اسی وجہ سے رسول کریم ﷺے دائیں یا بائیں طرف مڑ کر کھڑے ہو جاتے تھے۔“ ( الفضل 4 نومبر 1916 ء ) 1: بخارى كتاب الاستئذان باب التسليم و الاستئذان ثلاثا صفحہ 1087 حدیث نمبر 6245 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2: النور: 28 3: مسلم کتاب الایمان باب بيان أنه لا يدخل الجنة (الخ ) صفحہ 44 حدیث نمبر 195،194 مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية 4 بخارى كتاب النكاح باب لا ينكح الاب وغيره البكرو الثيب الابرضاها صفحه 919 حدیث نمبر 5136 ، 5137 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 5 : بخاری کتاب الاستئذان باب اذا قال من ذا فقال انا صفحه 1088 حدیث نمبر 6251 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 6 مسلم كتاب الآداب باب تحريم النظر في بيت غيره صفحه 960 حدیث نمبر 5638