سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 402

سيرة النبي علي 402 جلد 1 صلى الله لی جنگ احزاب اور رسول کریم ع کا کشف حضرت مصلح موعود 25 اگست 1916 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں :۔جنگ احزاب کے موقع پر دشمنانِ اسلام بہت زیادہ تعداد میں جمع ہو کر حملہ آور ہوئے تھے یعنی اُن کا لشکر دس ہزار جوانوں پر مشتمل تھا 1۔اتنا بڑ الشکر عرب میں اس قسم کی مقامی جنگوں میں پہلے کبھی جمع نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ایسے چیدہ چیدہ لوگ کبھی اکٹھے ہوئے تھے لیکن یہ شکر خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔گو یا ملک عرب نے اپنے تمام بہادر اُگل کر انہیں کہہ دیا تھا جاؤ جا کر اسلام کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) بیخ و بن اکھیڑ کر پھینک دو۔تمام اقوام اور قبائل کے سردار اپنا اپنا لشکر لے کر آگئے تھے اور یہود جو مدینہ میں رہنے والے تھے اُن کے ساتھ انہوں نے یہ منصوبہ گانٹھ رکھا تھا کہ باہر سے ہم حملہ آور ہوں گے اور اندر سے تم مسلمانوں کی عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنا شروع کر دینا۔اس خطر ناک حالت میں رسول کریم ﷺ نے مدینہ کے گرد خندق کھودنے کا حکم فرمایا 2۔مسلمانوں کی تعداد منافقوں سمیت تین ہزار تھی اور اگر منافق نکال دیئے جائیں تو اور بھی کم ہو جاتی ہے لیکن کفار دس ہزار تھے اور چنے ہوئے تھے۔اور یہ ایسا خطرناک موقع تھا کہ وہ منافق جن کی زبانیں مسلمانوں کے رعب کی وجہ سے بند تھیں اور جنہیں جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ مسلمانوں کے سامنے ایک حرف بھی نکال سکیں وہ بھی تمسخر اور استہزاء کرنے لگ گئے حتی کہ صحابہ جب خندق کھود رہے تھے تو ایک سخت پتھر سامنے آ گیا۔ہر چند اُس کے اُکھیٹر نے کے لئے زور لگایا گیا مگر وہ نہ اُکھڑا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی آپ آئے اور آکر کدال