سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 393

سيرة النبي علي 393 جلد 1 جیسا کہ اس قبیلہ کے دو بھائی قبیلوں سے نرم برتاؤ کر چکے تھے۔لیکن خدا تعالیٰ چونکہ چاہتا تھا کہ انہیں ان کے اعمال کی سزا ملے اس لئے اس نے یہ تدبیر کر دی کہ انہی کی زبانی ایک شخص مقرر کروا کر انہیں سزا دلوا دی۔تو اس مقصد کے لئے بھی کہ تمام دنیا ایک مذہب پر ہو جائے خدا تعالیٰ نے اسی طرح ایک تدبیر فرمائی ہے۔“ (انوار خلافت صفحہ 160) 1: السيرة الحلبية الجزء الثالث زیر عنوان غزوة بنى قريظة صفحه 42،41 مطبوعہ بیروت لبنان $2012