سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 343

سيرة النبي علي 343 جلد 1 صلى الله جمله فیوض رسول کریم علیہ کی اتباع سے وابستہ ہیں حضرت مصلح موعود نے حقیقۃ النبوة“ (مطبوعہ 3 مارچ 1915ء) میں اس مضمون کو بالوضاحت بیان فرمایا ہے کہ ادنیٰ سے ادنی فیضان بھی آنحضور ﷺ کی اتباع کے بغیر نہیں مل سکتا۔چنانچہ فرمایا :۔اب بتاؤ کہ وہ کون سا شخص ہے جو حضرت مسیح موعود کی نبوت کو تشریعی نبوت قرار دیتا ہے جس کے قائل کرنے کے لئے مجازی نبوت پر اس قدر زور دیا جاتا ہے۔میں اور میرے سب مرید تو آپ کو ایسا ہی نبی تسلیم کرتے ہیں جس نے کوئی جدید شریعت جاری نہیں کی اور نہ آنحضرت ﷺ کی اطاعت کے بغیر نبی ہوئے بلکہ ہم تو ایسے خیال کو کفر کی خیال کرتے ہیں۔اور ہمارا ایمان ہے کہ ہمارے آنحضرت ﷺ کے بعد اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے سب دروازے بند ہیں اور سوائے اس شخص کے جو اپنے آپ کو آنحضرت ﷺ کی محبت میں فنا کر دے اور کسی کو کوئی درجہ نہیں مل سکتا۔اللہ تعالیٰ اسی سے خوش ہے جو آپ کی فرمانبرداری کا جو اپنی گردن پر اٹھاتا ہے۔اور جو شخص آپ کی جناب سے روگردانی کرتا ہے وہ اس دنیا میں بھی ذلیل ہے اور اگلے جہان میں بھی۔عزت صرف آپ کی غلامی میں ہے اور بڑائی آپ کی کفش برداری میں۔خدا تعالیٰ کی معرفت آپ کی معرفت پر موقوف ہے اور خدا تعالیٰ کا قرب آپ کے قرب پر بند۔نبوت تو ایک بڑی شے ہے۔ہمارا خیال کیا یقین ہے کہ آپ کی اطاعت کے بغیر تو معمولی تقویٰ بھی نصیب نہیں ہوتا۔پس ہمارے مقابلہ میں آپ وہ حوالے کیوں پیش کرتے ہیں جن سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت