سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 318

سيرة النبي علي 318 جلد 1 نامرادی کا پھل نہ چکھا بلکہ جس نے اس کے دامن سے وابستگی کی کامیابی اور کامگاری ہی کا منہ دیکھا۔خسران و تاب سے محفوظ ہو گیا۔اسلام نے ویران گھرانوں کو آباد کیا۔وحشیوں کو دنیا کی مہذب ترین قوموں پر فضیلت دی۔اسلام ایک تریاق تھا کہ جس نے چکھا شکوک و شبہات اور وساوس کی امراض سے محفوظ ہو گیا۔سنگ پارس تھا کہ جو اس سے چُھوا سونا بن گیا نہیں بلکہ خود کیمیا بن گیا۔جسے چُھو کر وہ دل بھی جو لو ہے کی طرح سخت تھے سونا بن گئے۔غرض کہ اسلام سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا بلکہ اسلام ہر گھر کے 66 لئے شادابی اور شاد کامی کا موجب ہوا۔“ ( تحفۃ الملوک صفحہ 7 تا 11 ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ ) 1: المجادلة: 22 2: آل عمران : 55 3: التوبة: 40