سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 317

سيرة النبي علي 317 جلد 1 گا ، قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں میرے ہاتھوں میں آئیں گی۔دنیا کے ہر کونہ میں اسلام پھیل جائے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسلام کو روک نہ سکے گی۔جو اسلام کی مخالفت کرے گا اور اس کے ترقی کرنے میں روک ہوگا وہ بیخ و بن سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے گا۔قرآن کریم میں بھی متعدد آیات میں یہ ذکر ہے جیسا کہ فرمایا لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي 1 - چنانچہ ایسا ہی ہوا اور تھوڑی ہی مدت میں اسلام دنیا کے کونہ کو نہ میں پھیل گیا اور با وجود سب مذاہب اور سب اقوام کی متحدہ کوشش کے اسلام کی ترقی میں کوئی فرق نہ آیا اور اس نے ہر مذہب کو اپنے فاتحانہ بازو سے دبا لیا۔b زمین پر لیٹنے والے اور خاک پر سونے والے، سات سات وقت کا فاقہ کرنے والے قرآن کریم کی اتباع اور آنحضرت ﷺ کی صحبت کے طفیل کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔کسی نے شاہانہ اقتدار حاصل کیا ، کوئی کسی ملک کا گورنر ہو گیا تو کوئی فتح مند افواج کا کمانڈر مقرر ہوا۔انکی ترقی کسی انسانی دماغ کی کوششوں کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتی بلکہ اسے بنظر غور دیکھنے والا صاف معلوم کرتا ہے کہ اس ترقی کا باعث کوئی آسمانی تائید اور نصرت تھی نہ زمینی تدابیر۔دنیا نے چاہا کہ اسلام کو بڑھنے نہ دے مگر خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اسے بڑھائے۔پس وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ 2 لوگوں نے ہزاروں تدابیر کیں کہ کسی طرح آنحضرت ﷺ کی زندگی کا خاتمہ کر کے اس خارق عادت ترقی کرنے والے مذہب کو اکھاڑ پھینکیں لیکن جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَادِ - لوگوں کا بغض و کینہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ مذہب کے خلاف کیا کرسکتا تھا؟ اسلام ایک پتھر تھا کہ جس پر گرا اسے توڑ دیا اور جو اس پر گرا ٹوٹ گیا۔اسلام کے خادم دنیا کے مخدوم ہو گئے۔اسلام کے جاں شار دنیا کے محبوب ہو گئے۔اسلام کے شیداؤں نے لاکھوں کو اپنا والہ وشیدا بنا لیا۔کسی انسان نے اسلام کا نام لے کر نا کامی اور