سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 18

سيرة النبي علي 18 جلد 1 گورنمنٹ تو الگ عوام تک بھی گر جا پھونک دیتے ہیں۔لمبی تحقیقات تو تاریخوں سے ہوسکتی ہیں میں ایک واقعہ یہاں لکھ دیتا ہوں جس سے میری تصدیق ہوتی ہے۔ڈاکٹر ہے۔ایف آرنلڈ مسلم مشن سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری کی کتاب ”اسلام اور عیسائیت سے جو کہ 1874ء میں چھپی ہے ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے اول مسلمانوں کے برخلاف اگر کوئی باقاعدہ سو سائٹی تیار ہوئی ہے تو وہ 1822ء میں بیل (Biel) کے مقام پر ہوئی ہے (جو کہ غالباً سوئٹزر لینڈ میں ہے ) چنانچہ اس سوسائٹی نے ایک ہزار سے زائد مشنری ادھر ادھر بھیجے تھے مگر یہ سوسائٹی بہت جلد 1833ء میں گورنمنٹ کے حکم سے ملک بدر کی گئی۔چنانچہ ڈاکٹر فنڈ ر جو میزان الحق کا مصنف ہے وہ بھی اس گروہ کے ساتھ یورپ سے بھیجا گیا تھا۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے فورا ہی اس سوسائٹی کو مفسد قرار دلوا کر ذلت کے ساتھ ملک بدر کرا دیا۔مگر چونکہ پادری صاحبان نے نصیحت حاصل نہیں کی اس لئے آج ہم دیکھتے ہیں تو یورپ میں کہیں یونیٹیرین فرقہ کا زور ہے جو یسوع کی ابنیت پر سو سو قہقہہ لگا تا ہے تو کہیں فری تھنکر پیدا ہو گئے ہیں کہ جن کا کام ہی پادری صاحبان کو گالیاں دینا اور ان کے راز پوشیدہ کو ظاہر کرنا ہے۔مگر یہ باتیں بھی کچھ نہ تھیں اگر یورپ مسیحیت پر قائم رہتا۔مگر جو لوگ یورپ سے دنیا کو نجات دینے کے لئے نکلے تھے ان کے اپنے وطن میں اسی فیصد سے بھی زیادہ لوگ دہر یہ ہو گئے ہیں۔اور اسی وجہ سے جہاں جہاں پادریوں کا کچھ اختیار تھا ان کو اس سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔یہ اس آیت کے ماتحت ہے کہ لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ۔بے شک سب کچھ خدا ہی کا ہے۔وہ اس پاک کتاب پر ٹھٹھا کرنے والوں کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑتا مگر اس کو جو تو بہ کرے۔تیسری آیت اس بارے میں سورۃ سبا کے رکوع 3 میں ہے کہ وَمَا اَرْسَلْنَك إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ 4 یعنی ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا مگر صرف اس لئے کہ اب تمام دنیا کے لئے ایک نبی کی ضرورت تھی اور