سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 17

سيرة النبي علي 17 جلد 1 تھے کہ سب دنیا کو کہہ دیں کہ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ - علاوہ ازیں سورۃ اعراف رکوع 20 میں ہے کہ قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعَا الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ 3 یعنی ان کو کہہ دے کہ ایک دو کے لئے نہ کسی خاص قوم کے لیے اور نہ ہی کسی خاص ملک کے لئے بلکہ میں دنیا کے ہر گوشہ کے باشندوں کے لئے مبعوث ہو کر آیا ہوں۔اور میرا بھیجنے والا اللہ ہے جو کہ آسمان و زمین کا بادشاہ ہے اور مالک ہے۔اس لئے میری بات کو ہلکا مت خیال کرو بلکہ یاد رکھو کہ اگر تم نے میرا مقابلہ کیا تو لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ملک اسی کا ہے وہ تم سے فوراً چھین لے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کا جس نے مقابلہ کیا وہ ذلیل ہوا اور علاوہ اور ذلتوں کے ملک بھی خالی کرنا پڑا۔پھر آپ کے بچے متبعین حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کے زمانوں میں بھی جو کوئی سامنے آیا ذلیل ہوا اور خائب و خاسر ہوا۔چنانچہ اُس وقت تو اور رنگ تھا اب بھی پادری صاحبان نے جس وقت سے اسلام کے بر خلاف منہ زوری کرنی شروع کی ہے اُس وقت سے یورپ سے پادریوں کی حکومت ملتی جاتی ہے اور اب صرف چند جگہ ہی رہ گئی ہے۔ورنہ کل یورپ میں ان کا سکہ چلنا بند ہو گیا ہے۔وہ طاقتیں جو کروڑوں روپیہ ان کی مدد کے لئے خرچ کرتی تھیں اب پیہ دینا تو الگ خود ان سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔انگلستان سے ان کا دخل اٹھ گیا۔فرانس و پیجئیم سے ان کا دخل اٹھ گیا۔جرمن سے ان کو جواب ملا۔ایشیا میں ان کی ذلت ہوئی تو امریکہ نے ان کی اطاعت کا جوا اتار کر پھینک دیا۔چنانچہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھو کہ جس وقت سے اسلام کے برخلاف انہوں نے زہر اگلنا شروع کیا ہے اور قرآن شریف کی ہتک پر کمر باندھی ہے تبھی سے ان پر تبا ہی آنی شروع ہوئی ہے۔اور کہاں تو بادشاہ تک پادریوں سے ڈرتے تھے اور کہاں مذہب کے برخلاف فیصلے ہو رہے ہیں اور اگر پادری صاحبان کچھ چون و چرا کریں تو