سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 306
سيرة النبي علي 306 جلد 1 صلى الله رسول کریم ع یہ تو حید کے علمبردار حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے گوجرانوالہ میں ایک تقریر فرمائی جس کا خلاصہ اخبار بدر قادیان نومبر 1913ء میں شائع ہوا۔اس میں رسول کریم علیہ کو تو حید کے علمبردار کے طور پر پیش کرتے ہوئے فرمایا:۔آنحضرت ﷺ نہ صرف تمام انسانوں پر فضیلت رکھتے تھے بلکہ تمام انبیاء پر بھی فضیلت رکھتے تھے۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے جو کبھی نہیں بدلتا۔تمام انبیاء نے اس کی تعلیم پھیلائی مگر آنحضرت ﷺ میں اس کا جوش اور اس کے لئے تڑپ سب سے بڑھ کر تھی۔اس وقت تک بھی دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں جو شرک سے اس قدر متنفر اور بیزار ہو جیسا کہ دین اسلام۔آنحضرت ﷺ نے ہر موقع پر تو حید کے واسطے وہ غیرت دکھلائی جس کا نمونہ تاریخ عالم میں نہیں۔۔۔۔اسی واسطے اللہ تعالیٰ نے آپ کو وہ عزت دی ہے کہ جہاں خدا کی توحید کا کلمہ تھا وہاں ساتھ ہی آنحضرت کی رسالت کا کلمہ بھی اس کا جزو ہوا کیونکہ جس طرح خدا ایک ہے اور اس جیسا نہیں ایسا ہی اب اس جیسا رسول بھی قیامت تک نہیں ، یہ کلمہ شہادت بھی شرک کو مٹانے والا ہے۔“ ( بدر 6 تا 13 نومبر 1913 ءصفحہ 7)