سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 3
سيرة النبي ع 3 جلد 1 ہے جو اس کے ایک ذرا سے اشارہ پر اپنی جان دینے کے لئے طیار ہے۔کروڑں کروڑ برکتیں ہوں اس نبی ﷺ پر جس نے ہم کو اسلام جیسا سچا اور سیدھا راستہ دکھایا۔ایک وہ دن تھا کہ وہ پیشگوئی کرتا تھا کہ میرا نور دنیا میں پھیل جائے گا اور خدا تعالیٰ کو واحد لاشریک ماننے والے چاروں طرف پھیل جائیں گے۔اور اس کی اس بات کوسن کر اس کے شہر کے لوگ اس پر ہنسی کرتے تھے اور دیوانہ سمجھتے تھے۔لیکن عقلمندوں نے دیکھ لیا کہ بعد ازاں ویسا ہی ظہور پذیر ہوا جیسا کہ اس نے کہا تھا۔اور آج با وجود اس کے کہ اس زمانہ کو سب نبیوں نے بالا تفاق سب زمانوں سے برا اور گری ہوئی حالت کا 66 کہا ہے بفضل خدا کروڑوں انسان اس کے نام پر قربان ہونے کے لئے موجود ہیں۔“ تفخیذ الا ذہان یکم مارچ 1906 ءصفحہ 5،4) 1: البقرة: 35 2: الاعراف: 159 3: العلق : 20