سیرت النبی ؐ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 266

سیرت النبی ؐ — Page 73

ہی شخص نبوت کا دعوی کر بیٹھا تھا مگر مقابلہ اور جنگ حضرت ابوبکر کے لشکر ہی سے ہوا اور ان ہی افواج قاہرہ نے اس کو شکست دی۔مسیلمہ رسول کریم کی زندگی میں ایک لشکر جرار لے کر آپ کے پاس مدینہ میں آیا اور آپ سے اس بات کی درخواست کی کہ اگر آپ اسے اپنے بعد خلیفہ بنالیں تو وہ اپنی جماعت سمیت آپ کی اتباع اختیار کرلے گا اور اسلام کی حالت چاہتی تھی کہ آپ اس ذریعہ کو اختیار کر لیتے اور اس کی مدد سے فائدہ اٹھا لیتے لیکن جس پاک وجود کو خدا تعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ اور توکل تھا اور وہ انسانی منصوبوں کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کر سکتا تھا آپ نے اس کی درخواست کو فورا رد کر دیا۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :۔قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَابَ عَلَى عَهْدِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُوْلُ إِنْ جَعَلَ لى مُحَمَّدُ الْأَمْرَ مِنْ بِعْدِهِ تَبِعْتَهُ وَقَدِ مَهَا فِي بَشَرِ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ ابْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَاسٍ وَفِي يَدِرَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةً جَرِيْدٍ حَتَّى وَقَفَ عَلَىٰ مُسَيْلَمَةً فِي أَصْحَا بِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتَكَهَا وَلَنْ تَعْدُ وَأَمْرَ اللَّهِ فِيكَ وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرنَكَ اللهُ وَإِنَّىٰ لَاَرَاكَ الَّذِي أَرِيْتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ وَهَذَا ثَابِتْ يُجِيبُكَ عَنِى ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ فَسَالَتْ عَنْ قَوْلِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أَرِيْتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمْ رَأَيْتُ فِي يَدِى سَوَارَ يُنَ مِنْ ذَهَبٍ فَاهَمَنِيْ شَأْنُهُمَا فَا وَحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنْ اَنْفُحَهُمَا فَتَفَحُتَهُمَا فَطَارًا فَاَوَلْتَهُمَا كَذَا بَيْن يَخْرُجَانِ بَعْدِى أَحَدُ هُمَا العَنْسِئُ وَالْآخَرُ ( بخاری کتاب المغاذی باب و فدبنى حنيفة و حديث ثمامة بن اثال ) مُسَيْلِمَةً رسول کریم صلی شما اسلام کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد سلی لا الہ تم اپنے بعد مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں اور اس وقت وہ اپنے ساتھ اپنی قوم میں سے ایک جماعت کثیر لا یا تھا۔رسول کریم یہ بات سنکر اس کی طرف آئے اور ثابت ابن 73