سیرت النبی ؐ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 266

سیرت النبی ؐ — Page 23

یکتا ان تمام خوبیوں کا جامع تھا جو مختلف اوقات میں مختلف صاحب کمال لوگوں نے حاصل کیں۔آپ نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے احکام کی اطاعت میں ایسا محوکر دیا تھا کہ دنیا میں اس کے روشن مظہر ہو گئے تھے اور وہ تَخَلَّقَوْا بِأَخْلَاقِ اللہ کہنے والا انسان خود اس قول کا کامل نمونہ تھا زاں نمط شد محو دلبر کز کمال استحاد پیکر اوشد سراسر صورت رب رحیم بوئے محبوب حقیقی میدمدزاں روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قدیم میں ان تینوں اقسام اخلاق میں سے پہلے تو اس کے اخلاق حسنہ میں سے وہ حصہ بیان کروں گا کہ جس سے آپ کا تعلق باللہ بدرجہ کمال ثابت ہوتا ہے۔پھر وہ جس سے آپ کے نفس کی پاکیزگی اور کمال ثابت ہوتا ہے۔اور آخر میں وہ حصہ جس سے مخلوق سے آپ سے تعلق کی کیفیت کھلتی ہے۔23