سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 74 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 74

سیرت المہدی 74 حصہ چہارم کی تعمیل کرنے کی جرات نہ ہوئی۔پھر مولوی صاحب نے حکیم صاحب کو کہا۔مگر حکیم صاحب نے جواب دیا که مولوی صاحب یہ تجویز آپ کی ہے۔آپ ہی اب ہمت بھی کریں۔آخر مولوی صاحب نے خود اٹھ کر زنجیر ہلائی۔اندر سے ایک خادمہ کے آنے پر حضرت مولوی صاحب نے فرمایا کہ حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کرو کہ عبد الکریم ایک ضروری بات عرض کرنا چاہتا ہے۔خادمہ کے جانے کے تھوڑی بعد حضور دریچہ پر آ کر کھڑے ہو گئے۔مولوی صاحب نے سارا ماجرہ بیان کیا۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ مولوی صاحب خدا جانے وہ بیچارہ یہاں کیسے آیا ہے۔اور اب اس کو جلد پہنچنے کے لئے کرایہ کی بھی ضرورت ہوگی۔مولوی صاحب نے عرض کی کہ حضور کرایہ کے لئے چار پانچ روپیہ کافی ہے۔حضور نے فرمایا کہ مولوی صاحب جس مصیبت میں وہ ہے ایسی حالت میں اس کی مشکل معاش کا بھی کیا حال ہوگا۔آخر پانچ سات روز کا خرچ تو اس کے پاس ہو۔اور فرمایا یہ جو کچھ ہم لائے ہیں ٹھیک سوچ کر لائے ہیں۔یہ سب اُس شخص کو دے دو۔یہ فرما کر کھڑ کی بند کر لی۔اتنے میں وہ شخص بھی آ گیا۔اُس کو روپیہ دیتے ہوئے مولوی صاحب نے فرمایا کہ ایڈی چھیتی دعا قبول ہوندی کسے نے گھٹ ہی ڈٹھی ہوگی اور پھر وہ بھی سوائی یعنی اس قدر جلدی کسی کی دعا قبول ہوتی بہت کم دیکھی ہے اور پھر وہ بھی سوائی۔1095 بسم اللہ الرحمن الرحیم شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں قادیان جاتے ہوئے اخبار چودھویں صدی راولپنڈی کا ایک پر چہ ساتھ لے گیا۔جو سراج الدین صاحب بیرسٹر کی ایڈیٹری میں شائع ہوتا تھا اور اس وقت کے اردو اخبارات میں مشہور تھا۔اس کے ساتھ لے جانے کی غرض یہ تھی کہ ایک شخص جو سید محمود صاحب خلف سرسید مرحوم کا دوست تھا۔اس نے ان سے علی گڑھ میں ملاقات کی اور ایک دو روز ان کے ہاں ٹھہرا۔اور واپسی پر اس نے سید محمود کی قابل عبرت حالت کا نقشہ ایک مضمون میں کھینچ کر اس اخبار میں درج کروایا تھا۔راقم مضمون نے لکھا تھا کہ مجھے اس دفعہ مسٹر محمود کو دیکھ کر سخت رنج وافسوس ہوا کہ وہ عالی دماغ شخص جس کی قابلیت قابل رشک اور قانون دانی انگریز جوں تک مسلمہ تھی۔اس کو میں نے ایسی حالت میں پایا کہ ان کی جسمانی صحت نا قابل تلافی درجہ تک پہنچ چکی ہے۔مگر باوجود اس کے وہ شراب کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتے تھے۔گویا شراب ہی اُن کی روح