سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 338
سیرت المہدی 338 آئی ہے نہ شائع ہوئی ہے۔اسی درمیان میں تار آ گیا۔جس میں والد صاحب کے انتقال کی خبر دی تھی۔اور ڈپٹی کمشنر کو حیرت ہوئی۔میں نے قلم برداشتہ یہ چند باتیں عرض کر دی ہیں جو مناسب ہو اختیار فرمائیں۔والسلام خاکسار محمد احمد ایڈووکیٹ لائل پور ایک امر میں آپ کا مشورہ مجھے مطلوب ہے ۱۴_۱۰_۱۹۴۹ میں سالہا سال سے انگریزی فارسی اور اردو الفاظ کے عربی ماخذ تحقیق کرنے میں لگا ہوا ہوں اس میں مجھے حیرت انگیز کامیابی ہوئی ہے۔نصف سے زیادہ انگریزی لغت کو میں حل کر کے معہ دلائل وجہ تسمیہ وغیرہ عربی میں لوٹا چکا ہوں اور ایسے فارمولے مجھے معلوم ہو چکے ہیں کہ باقی ماندہ لغت کا حل کرنا میرے نزد یک بالکل سہل ہے۔صرف وقت کی ضرورت ہے۔اس بارے میں جامعہ احمدیہ احمد نگر میں میرا ایک حالیہ لیکچر بھی پسند کیا گیا تھا۔اس طرح اردو۔پنجابی۔اور فارسی کے کثیر لغت جو روزمرہ بولے جاتے ہیں اور ٹھیٹھہ الفاظ ہیں میں حل کر چکا ہوں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ آیا میں اس کام کو جاری رکھوں اور یہ مفید ہوگا۔میرا ارادہ ساری لغت انگریزی کوحل کر ڈالنے کا ہے۔انشاء اللہ اس میں علمائے لغت انگریزی کی فاش اور مضحک بہت سی غلطیاں دریافت ماخذ کے بارے میں ثابت ہو چکی ہیں اور اس قابل ہیں کہ انہیں شائع کر کے OXFORD تک پہنچایا جائے۔اس بارے میں آپ کوئی مفید مزید مشورہ بھی عنایت فرمائیں۔میری تحقیق بعض اصولی فارمولوں کی بنا پر ہے۔جو کم و بیش سب زبانوں پر یکساں عائد ہوتے ہیں۔وبالله التوفيق خاکسار محمد احمد مظہر