سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 333
سیرت المہدی 333 میں طبع کرادوں۔میری اس گزارش پر حضرت منشی ظفر احمد صاحب نے فرمایا کہ خیال تو ٹھیک ہے مگر یہ واقعہ مجھے مکمل یاد نہیں ہے۔مثلاً دوبارہ تار لے کر حضرت مرزا صاحب خود گئے تھے یا بھیجا تھا وغیرہ مجھے یاد نہیں رہا اس لئے طبع کرانی مناسب نہیں ہے۔چنانچہ پھر میں خاموش ہو گیا۔اطلاعاً عرض ہے۔اللہ بہتر جانتا ہے کہ جو میرے کانوں نے خود سناوہ امانت تھی اور میں نے عرض کر دی ہے اور جو کچھ میرے عرض کرنے پر ماموں صاحب مرحوم نے مجھے فرمایا وہ بھی میں نے من و عن عرض خدمت والا کر دیا ہے۔میرا خود دل چاہتا تھا میں اس روایت کو طبع کراؤں مگر ماموں صاحب کے ارشاد بالا کے مطابق میں نے چپ اختیار کر لی تھی جو اطلاعاً عرض خدمت ہے۔فقط والسلام دعاؤں کا طالب خادم اسی غلام زاد و خاکسار عبدالرحمن طلف میاں حبیب الرحمن صاحب مرحوم حال نائب تحصیلدار تحصیل سمندری ڈاکخانہ تاندلیانوالہ منڈی ( ہیڈ کوارٹر ) ضلع لائل پور ۲۱-۱۰-۱۹۴۹ مطابق ماه اخاء