سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 304 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 304

سیرت المہدی 304 حصہ پنجم میں دکان کھولیں۔چنانچہ اس کے متعلق یہ صلاح ہوئی کہ پہلے حضور سے صلاح لے لی جاوے۔چنانچہ جب حضور علیہ السلام نماز سے فارغ ہو کر گھر تشریف لے چلے تو ہم نے عرض کی کہ حضور ہم نے ایک عرض کرنی ہے اور وہ عرض یہ ہے کہ ہم دونوں نے ارادہ کیا ہے کہ قادیان میں دونوں مل کر دکان کھولیں۔حضور علیہ السلام وہاں بیٹھ گئے اور فرمایا کہ پہلے استخارہ کرو۔تو میں نے عرض کی کہ حضور استخارہ تو ایک ہفتہ تک کرنا پڑے گا۔تب حضور نے فرمایا کہ استخارہ دعا ہی ہوتی ہے۔ہر نماز میں دعا کروایک دن میں بھی استخارہ ہو سکتا ہے۔اس وقت حضرت مولوی نورالدین صاحب بھی گھر تشریف لے جارہے تھے۔حضور نے مولوی نورالدین صاحب کو بھی بلا لیا۔اور فرمایا کہ مولوی صاحب یہ دونوں مل کر قادیان میں دکان کرنا چاہتے ہیں۔بھائی خیر الدین صاحب فرماتے ہیں کہ حضور نے اس وقت یہ بھی فرمایا تھا کہ اگر دکان میں گھاٹا پڑے تو چھوڑ دیں۔اس کے بعد ہمارا خیال دکان کرنے کا بالکل نہ رہا۔اور اپنے اپنے گاؤں کو چلے گئے۔1552 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فضل محمد صاحب دکاندار محلہ دارالفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دن کا ذکر ہے حضور اپنی عادت کے طور پر سیر کے لئے گھر سے باہر تشریف لائے۔بہت دوست باہر دروازہ پر حضور کا انتظار کر رہے تھے۔اس روز حضور موضع بھینی کی طرف تشریف لے چلے۔جب ایک چھپڑ پر جو قصبہ قادیان کے متصل برلب راہ موضع بھینی کی جانب ہے اس کے کنارے پر ایک بڑا بڑھ کا درخت تھا حضور اس کے نیچے کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ اس چھپڑ کا پانی اچھا نہیں ہے اس سے وضو کر کے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔چنانچہ میں نے کئی دفعہ دوستوں کو وہاں سے وضو کرنے سے روکا تھا۔اور وہ دوست مجھے محول کرتے تھے۔اس روز وہ دوست بھی وہاں ہی تھے انہوں نے اپنے کانوں سے سنا کہ حضور نے اس چھپڑ کے پانی سے وضو کرنا اور اس کو استعمال کرنا منع فرمایا۔1553 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فضل محمد صاحب دکاندار محلہ دارالفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت اقدس نے ایک رجسٹر بنایا ور اپنی جماعت کو حکم دیا کہ اپنی اولا د یعنی بچوں، بچیوں کے نام مجھے لکھا دو تا کہ ہم اپنے طور پر جہاں چاہیں گے رشتہ کریں گے چنانچہ میں نے اپنے تین