سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 277 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 277

سیرت المہدی 277 حصہ پنجم گزر کر آنے والی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے پانی کے قریب ہونے کا یقین دلا کر اس کے قلب کی تسکین کا موجب اور پانی تک پہنچنے کی امید دلائیں۔ایسا ہی جوں جوں یہ مقام نزدیک آ رہا ہے میری روح پر ایک پر سرور کیفیت طاری معلوم ہوتی ہے جو اس سے قبل کسی اور جگہ نہیں دیکھی گئی۔شیخ صاحب نے اس کے جواب میں کہا کہ جو کچھ بھی خدا کو منظور ہے ہو گا اب تو صرف آدھ گھنٹہ کا وقفہ ہے آپ چل کر دیکھ لیں گے۔شیخ صاحب نے فرمایا کہ دو بجے کے بعد ہم دونوں قادیان پہنچ گئے۔مہمان خانہ میں سامان سفر رکھ کر وضو کیا جب باہر نکلے تو مسجد مبارک کی جانب سے آنے والے ایک شخص کی زبانی دریافت پر معلوم ہوا کہ نماز ظہر ہو چکی ہے مگر حضرت صاحب ابھی مسجد میں تشریف فرما ہیں۔ہم دونوں ذرا قدم اٹھا کر اوپر گئے۔حضرت صاحب دروازہ کی طرف رخ کئے ہوئے سامنے تشریف فرما تھے۔چند خدام کا حلقہ تھا۔دروازہ مسجد میں جا کر جب ہم دونوں کھڑے ہوئے تو اس درویش نے شیخ صاحب کا ہاتھ پکڑ کر دعائیں دیتے ہوئے کہا۔خدا آپ کا بھلا کرے آپ نے تو میری کٹھن منزل کا خاتمہ کر دیا۔میں نے انہی صاحب کو جو سامنے تشریف فرما ہیں۔رویاء میں دیکھا تھا اور میں ہرگز اس شناخت میں غلطی نہیں کرتا۔شیخ صاحب نے اس کو مبارکباد کہا اور مسجد میں داخل ہو کر حضرت صاحب سے مصافحہ کیا۔تھوڑی دیر کے بعد حضرت صاحب براستہ دریچہ اندرون تشریف لے گئے اور ہم نے نماز ظہر ادا کی۔1495 بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد کرم الہی صاحب پٹیالہ نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ شیخ محمد حسین صاحب مرحوم مراد آبادی نے مجھ سے بیان کیا کہ نماز ظہر کے بعد میں نے پروف پیش کرنے کی اطلاع کرائی۔حضرت نے متصلہ کمرہ میں تشریف فرما ہو کر مجھے اندر بلالیا۔میں نے اول پروف پیش کئے اور پروف کے متعلق ضروری بات چیت کے بعد اس درویش کا قصہ مفصل عرض کیا اور کہا کہ میں امرتسر سے اس کو آج اپنے ہمراہ لایا ہوں اور کہ اس نے حضور کو دروازہ سے دیکھتے ہی شناخت کر کے بتایا ہے کہ میں نے آپ کو ہی رویاء میں دیکھا تھا۔پھر حضرت صاحب سے اجازت لے کر اس کو اندر بلالیا۔اس کے بیٹھتے ہی پہلا سوال اس سے حضرت صاحب نے یہ فرمایا کہ آپ کو اپنی شناخت میں تو شک وشبہ نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا حضور ! ہر گز نہیں۔میں نے اسی شکل و شباہت اور ٹھیک اسی لباس میں جو اس وقت حضور نے پہنا