سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 237 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 237

سیرت المہدی 237 حصہ پنجم عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد والی پڑھ کر سناؤ۔جب اس نے خوش الحانی سے سنائی تو اس وقت حضور گاؤ تکیہ سے ٹیک لگا کر بیٹھے سنتے رہے۔1405 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ مولوی فضل الدین صاحب زمیندار کھاریاں نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ کا صاحبزادہ ،مبارک احمد تین سال کا تھا جب عصر کے وقت حضور کو گھبراہٹ ہوتی تو پوچھتے کہ مبارک احمد کہاں ہے؟ اسے اندر لے آؤ ، دادی مرحومہ مغفورہ ان کو اندر لے آیا کرتی تھیں۔1406 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ مولوی فضل الدین صاحب زمیندار کھاریاں نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ کے کھانے کے وقت بہت سے لوگ تبرک کے لئے عرض کرتے تو آپ ان سب کو دے دیا کرتے تھے۔“ (1407) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ ماسٹر قادر بخش صاحب مرحوم ومغفور نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ لوگ ماسٹر صاحب کو طنزاً کہا کرتے تھے کہ آپ کے مسیح کو تب جانیں گے جب آپ کے والد صاحب گالیاں دینے سے ہٹ جائیں گے۔ماسٹر صاحب نے حضرت صاحب کو خط لکھا اور دعا کی درخواست کی۔حضور کا جواب آیا کہ ہم نے دعا کی ہے اب گالیاں نہ دیں گے۔اس پر ماسٹر صاحب نے ان لوگوں سے کہا کہ حضرت صاحب کا خط آ گیا ہے۔اب والد صاحب گالیاں نہیں نکالیں گے۔اور وہ خط بھی ان کو دکھایا۔اس کے بعد پھر حضرت صاحب کی دعا سے انہوں نے کبھی گالیاں نہیں دیں۔نشان انگوٹھا اہلیہ صاحبہ ماسٹر قا در بخش صاحب مرحوم دستخط مریم دستخط نور احمد سنوری ۴۵-۲۶۱ دستخط ساره -۴۵_۱_۲۶ 1408 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ ماسٹر قا در بخش صاحب مرحوم و مغفور نے تحریراً بیان کیا کہ ایک دفعہ جب حضرت صاحب لدھیانہ تشریف رکھتے تھے تو ماسٹر صاحب نے گھر میں