سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 17 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 17

سیرت المہدی 17 حصہ چہارم 998 بسم الله الرحمن الرحیم۔مولوی رحمت اللہ صاحب باغانوالہ بنگہ ضلع جالندھر نے مجھے سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ خاکسار چند دن ہوئے لدھیانہ گیا تھا۔وہاں میاں رکن الدین صاحب احمدی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مندرجہ ذیل ایک حلفیہ تحریری بیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق دیا۔بیان حلفیہ میاں رکن الدین احمدی ولد حسن الدین قوم ارائیں سکنہ لدھیانہ چھاؤنی میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ جس وقت حضرت مرزا صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ) لدھیانہ تشریف لائے تھے اُس وقت میری عمر قریباً پندرہ سال کی تھی۔اور اس وقت قریباً ۷۳/۷۴ سال کی عمر ہے۔میں اس وقت تانگہ مین ، تانگہ ڈرائیور تھا۔تانگہ میرا اپنا تھا۔ایک روز منشی احمد جان صاحب نے ایک آدمی کو میاں کرم الہی صاحب مرحوم ، پیر بخش صاحب، جناب قاضی خواجه علی صاحب ، جناب شہزادہ عبد المجید صاحب کے پاس بھیجا کہ فلاں گاڑی پر جناب حضرت مرزا صاحب تشریف لا رہے ہیں آپ لوگ بھی اسٹیشن پر پہنچیں۔تو وہ فورا اکٹھے ہو کر چل پڑے اور میں بھی اُن کے ساتھ چل پڑا۔جب اسٹیشن کے قریب سود وسو کرم کے فاصلہ پر پہنچے تو حضرت صاحب بمعہ چند ایک احباب کے پیدل آرہے تھے۔اور ایک آدمی قلی کو بستر وغیرہ اٹھوائے آ رہا تھا۔جناب کو سیدھے فیل گنج کو لے گئے۔وہ مکان چونکہ اچھانہ تھا اس لئے حضور کو شہزادہ عبدالمجید صاحب اپنے مکان پر لے گئے۔میں روزانہ ایک پھیرا تانگہ کا لگا کر اُن کی خدمت میں حاضر ہوتا اور سودا سلف بازار سے مجھ سے منگواتے۔پھر مجھے فرمایا کہ روٹی یہاں ہی کھایا کرو تو میں وہاں ہی حضور کے حکم سے کھانے لگ پڑا۔مجھے ایک روز فرمایا کہ لڑ کے نماز پڑھا کرو اور ہمارے پاس ہی پڑھا کرو میں نے کہا کہ مجھے سوائے بسم اللہ کے اور کچھ نہیں آتا۔فرمایا۔وضو کر کے ہمارے ساتھ کھڑے ہو جایا کرو۔میں اسی طرح کرنے لگا اور مجھے نماز آ گئی۔الحمد للہ۔غرض میں حتی المقدور خدمت کرتا رہا۔ملاں کرم الہی مرحوم میرا حقیقی بھائی مجھ سے بڑا تھا۔وہ پولیس میں لائن آفسر تھے۔ایک روز فارغ ہو کر میرے ساتھ ہی حضرت صاحب کی خدمت میں پہنچے۔تو آپ نے ملاں کرم الہی کو فر مایا کہ ”آپ لوگوں کے طعن وغیرہ سے نہ ڈریں۔خدا سے ڈریں۔اس سے دنیا اور آخرت بہتر ہوگی (غالبا مفہوم یہی تھا ) منشی احمد جان صاحب نے فرمایا کہ آپ بیعت میرے مکان پر لیں جو