سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 229 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 229

سیرت المہدی 229 حصہ پنجم کیا کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ میں چار پائی پر لیٹا ہوا تھا میں نے دیکھا کہ میرے سر کی طرف ایک فرشتہ ہے اور میرے پاؤں کی طرف ایک فرشتہ ہے وہ آپس میں باتیں کرتے ہیں۔ایک نے دوسرے کو میاں شریف احمد (صاحب) کی نسبت کہا کہ وہ بادشاہ ہے۔دوسرے نے کہا نہیں پہلے تو اس نے قاضی بننا ہے“۔1385 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مغلانی نور جان صاحبہ بھا وجہ مرزا غلام اللہ صاحب نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ مُردوں کے نام پر محتاجوں کو روٹی دو۔ملانوں کو نہ دو ملاں جب کوٹھوں پر روٹیاں سکھانے کو ڈالتے ہیں کہتے اور کوے کھاتے ہیں اور وہ چوڑھوں کو روٹی دیتے ہیں۔“ 1386 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ محترمہ قاضی عبد الرحیم صاحب بھٹی قادیان نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک بار حضور کے ساتھ مولوی شیر علی صاحب کے گھر کے قریب آئے۔ہندو بازار سے ہوتے ہوئے رات کے وقت گزرے۔فرمایا۔” یہ سب ہمارے ہی بازار ہیں۔سب احمدی ہو جاویں گے۔سب بازار ہمارا ہی ہے۔پھر بڑی مسجد میں آکر اپنے والد صاحب کی قبر پر دعا کی اور ہم سب نے بھی دعا کی۔فرمایا۔” پانی لاؤ اس کو ئیں کا پانی بہت ٹھنڈا ہے۔پانی منگوا کر پہلے حضور علیہ السلام نے پیا پھر ہم سب نے پیا۔فرمایا ” اس کا پانی بہت ٹھنڈا ہے۔حضرت اماں جان نے فرمایا کہ اس کا بھی ٹھنڈا ہے جو درزی خانہ کے پاس ہے۔آپ نے فرمایا ”نہیں یہ بہت ٹھنڈا ہے اور لذیذ ہے اور بہت بہتر ہے۔66 66 1387 بسم اللہ الرحمن الرحیم فضل بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا محمود بیگ صاحب پٹی نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے حضرت اماں جان لا ہور تشریف لے گئیں تو ہم نے بدر جلد نمبر ۱ - ۱۰/ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۳۔الحکم جلدا انمبر ۱۔۱۰ر جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ اپر اس رویا کا ذکر ان الفاظ میں ہے۔’ شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ وہ بادشاہ آیا دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔“