سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 159 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 159

سیرت المہدی 159 حصہ چہارم بیان کیا کہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وقت ایک دفعہ قادیان کا لنگر خانہ گورداسپور منتقل کیا گیا تھا یعنی قادیان میں لنگر خانہ بند کیا گیا اور گورداسپور میں لگایا گیا۔وہ ایام کرم دین کے مقدمہ کے تھے۔جبکہ مجسٹریٹ عمد انز د یک نزدیک تاریخیں رکھتا تھا تا کہ حضرت صاحب علیہ السلام کو تکلیف ہو۔ہم چند طلباء گورداسپور چلے گئے تھے۔1225 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک شخص نے کہا کہ لوگ حضور علیہ السلام کے حج کے متعلق اعتراض کرتے ہیں۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کو خانہ کعبہ طواف کرتے دیکھا ہے۔ہم تو دجال کے پیچھے پڑے ہیں اس کو ساتھ لے کر حج کریں گے۔نوٹ پہلے علماء نے یہ تاویل کی ہے کہ دجال کا طواف کعبہ ایسا ہے جیسے چور ( سارق ) کسی مکان میں نقب زنی کے لئے گشت کر لے اور مسیح موعود علیہ السلام کا طواف جیسے کوتوال چوروں کے تعاقب میں گشت کرتا ہے۔1226 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میر عبدالرحمن صاحب رینج افسر بارہ مولا کشمیر نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ بیان کیا مجھ سے میاں شمس الدین صاحب ( غیر احمدی) سابق سیکرٹری انجمن حمایت اسلام لاہور نے کہ دعوی سے پہلے ہم چند شرفاء لاہور سے قادیان اس غرض سے جاتے تھے کہ سیاسی امور میں حضور علیہ السلام ہماری راہنمائی فرماویں۔لیکن حضور علیہ السلام نے اس وقت کی حکومت کے خلاف ہم کو کبھی بھی کچھ بات نہ کہی۔پس ہم نے پھر قادیان جانا ہی چھوڑ دیا۔1227 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے اور بھائی فضل محمد صاحب ساکن ہر سیاں ( جو مولوی عبدالغفور صاحب مبلغ کے والد ہیں ) نے مشورہ کیا کہ قادیان میں دوکان تجارت کھولیں اور حضور علیہ السلام سے مشورہ کرنے کے لئے قادیان آئے۔حضور علیہ السلام غالباً نماز ظہر پڑھ کر اندر تشریف لے جارہے تھے کہ ہم نے سوال کر دیا اور اپنی تجویز پیش کر دی۔حضور علیہ السلام اس صحن میں کھڑے ہو گئے جو مسجد مبارک کی اندرونی سیڑھیوں سے مسجد کو آویں