سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 138 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 138

سیرت المہدی 138 حصہ چهارم 1186 بسم الله الرحمن الرحیم۔مولوی عبد اللہ صاحب بوتالوی نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بیان کیا کہ غالبًا ۱۹۰۷ء کا ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اندر سے تشریف لائے اور آکر مسجد مبارک میں کھڑے ہو گئے۔حضور کے گردا گر دلوگوں کا ہجوم ہو گیا۔جوسب کے سب حضور کے گرد حلقہ کئے ہوئے کھڑے تھے۔حضور نے فرمایا کہ شاید کسی صاحب کو یاد ہوگا کہ ہم نے آگے بھی ایک دفعہ کہا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے دکھلایا ہے۔اس چھوٹی مسجد (مبارک) سے لے کر بڑی مسجد اقصیٰ ) تک سب مسجد ہی مسجد ہے۔اس پر حاضرین میں سے ایک سے زیادہ اصحاب نے تائید بتایا کہ ہاں ہمیں یاد ہے۔کہ حضور نے یہ بات فرمائی تھی۔اُن بتانے والوں میں سے جہاں تک مجھے یاد ہے۔ایک تو شیخ یعقوب علی صاحب تھے۔لیکن دوسرے بتانے والوں کے نام مجھے یاد نہیں۔اس پر حضور نے فرمایا کہ اب پھر مجھے اللہ تعالیٰ نے دکھلایا ہے کہ اس چھوٹی مسجد سے لے کر بڑی مسجد تک سب مسجد ہی مسجد ہے۔“ 1187 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر منظور محمد صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر بیان کیا کہ پیغمبر اسنگھ سب سے پہلے کانگڑہ والے زلزلہ کے دنوں میں جب حضور باغ میں تھے۔قادیان آیا تھا۔میں بھی باغ میں تھا۔پیغمبر اسنگھ میرے پاس آیا۔میں نے کہا مسلمانوں کے ہاں کا کھانا کھا لو گے؟ کہنے لگا! کہ میں تاں مہدی دا پیشاب بھی پین نو تیار ہیں۔جاؤلیا ؤ میں پیواں۔میں خاموش ہورہا۔پھر کہنے لگا کہ مجھے ایک جھنڈا بنا دو۔اور اس پر نبیوں کے نام لکھ دو۔میں نے کہا کہ میں پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پوچھوں۔تب میں نے حضرت صاحب کو عریضہ لکھا کہ پیغمبر اسنگھ کہتا ہے کہ مجھے ایسا جھنڈا بنادو اور کاغذ پر نقشہ بھی کھینچ دیا۔تب حضرت صاحب نے جواب میں فرمایا۔بنا دو شاید مسلمان ہو جائے۔چنانچہ میں نے لٹھے کے ایک سفید کپڑے پر ایک دائرہ کھینچا۔اور عین درمیان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام کے نیچے حضرت صاحب کا نام لکھا۔یعنی یہ دونوں نام دائرے کے اندر تھے۔پھر چاروں طرف دائرہ کے خط کے ساتھ ساتھ باقی تمام انبیاء کے نام لکھے اور وہ کپڑا پیغمبر اسنگھ کو دے دیا۔چنانچہ کچھ مدت بعد پیغمبر اسنگھ مسلمان ہو گیا۔اس کے مسلمان ہونے کے بعد میں نے اسے کہا کہ جب میں نے تمہیں جھنڈا بنا کر دیا تھا تو حضرت صاحب نے فرمایا تھا کہ ایسا جھنڈا بنا کر دے دوشاید مسلمان