سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 134 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 134

سیرت المہدی 134 حصہ چہارم پاس اندر گیا۔اتنے میں کسی نے کہا کہ چند آدمی حضور سے ملنے کے لئے آئے ہیں۔تب صحن سے حضور ڈونگے دالان میں آگئے۔ایک بڑی چادر سفید لٹھے کی لائے اور مجھے فرمایا کہ میاں منظور محمد ایک طرف سے پکڑو۔میں نے ایک طرف سے چادر کو پکڑا اور دوسری طرف سے حضور نے خود پکڑا اور ہم دونوں نے مل کر چادر بچھائی۔تب حضور اس چادر پر بیٹھ گئے اور فرمایا جاؤ۔ملنے والوں کو بلا لاؤ۔میں نے باہر جا کر ان کو اطلاع دی کہ اندر آجاؤ۔1173 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر منظور محمد صاحب نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طبیعت اچھی نہ تھی۔ڈونگے دالان کے صحن میں چار پائی پر لیٹے تھے اور لحاف او پر لیا ہوا تھا۔کسی نے کہا کہ ایک ہندو ڈاکٹر حضور سے ملنے آیا ہے۔حضور نے اندر بلوالیا۔وہ آکر چار پائی کے پاس کرسی پر بیٹھ گیا۔اس کا رنگ نہایت سفید اور سرخ تھا۔جنٹلمینی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔طبیعت پوچھنے کے بعد شاید اس خیال سے کہ حضور بیمار ہیں ، جواب نہیں دے سکیں گے۔مذہب کے بارہ میں اس وقت جو چاہوں کہہ لوں اس نے مذہبی ذکر چھیڑ دیا۔حضور فور الحاف اُتار کر اٹھ بیٹھے اور جواب دینا شروع کیا۔یہ دیکھ کر اس نے کہا کہ میں پھر کبھی حاضر ہوں گا اور چلا گیا۔1174 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر منظور محمد صاحب نے بواسطه مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب جب ایف اے کے طالب علم یا شاید ڈاکٹری کے طالب علم تھے۔تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے ایک دن کہا کہ خدا تعالیٰ کا ایک نام مُسَبِّبُ الاَسباب بھی ہے۔یہ نام لے کر بھی دعا مانگا کرو۔1175 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کسی بات کی بابت عرض کیا کہ اس میں میرے کامیاب ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔حضور نے فرمایا کہ میاں تم اللہ تعالیٰ کے نام ” مُسَبِّبُ الْأَسْبَاب “ کو لے کر اس سے دعا کیا کرو۔1176 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب انچارج نور ہسپتال قادیان نے بواسطہ