سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 121
سیرت المہدی 121 حصہ چہارم ہوتا تھا۔غرضیکہ دل ایک طرف قائم نہ رہتا تھا۔ایک رات کو سوتے سوتے بڑے زور کے ساتھ متواتر دوتین دفعہ یہ آواز آئی۔کیا کوئی مرکز بھی زندہ ہوا ہے۔لا مهدی الا عیسی یہی ہے۔اس آواز کے بند ہونے کے معا بعد دیکھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام آمنے سامنے دوزانو بیٹھے ہیں۔اور میرے والد صاحب مرحوم قریب کھڑے ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد تینوں آسمان کی طرف پرواز کرنے لگ گئے۔حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اوپر ہیں اور نیچے نیچے والد صاحب ہیں۔جب آسمان کے قریب پہنچے تو آسمان پھٹ گیا اور تینوں داخل ہو گئے۔میری آنکھ کھل گئی۔یہ آواز اور نظارہ بچپن سے ہی میرے دل میں شیخ کی طرح گڑا ہوا ہے میں اُسی وقت سے آپ پر ایمان لے آیا کہ یہ نبی ہیں۔اور اس کا اتنا گہرا اثر خدا کے فضل سے آج تک ہے کہ کبھی خالی بروزی کی بحث میں نہیں پڑا۔1152 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر منظور محمد صاحب نے بواسطه مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیر میں نقرس کا دردتھا۔میں بھی وہیں بیٹھا تھا۔فرمانے لگے کہ ایک بزرگ کے پیر میں نقرس کا درد تھا۔انہیں الہام ہوا کہ کدوکھاؤ۔میں نے عرض کیا کہ حضور اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ سبب کے ذریعہ ہی کام کرتا ہے۔فرمایا نہیں۔بے سبب بھی کرتا ہے۔1153 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر منظور محمد صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک روز میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ بمقام سرہند مجددالف ثانی کے عرس میں ایک مولوی وعظ کر رہا تھا کہ ایک عیسائی نے کہا کہ دیکھو ہمارا یسوع آسمان پر ہے اور تمہارا پیغمبرزمین میں۔تو اس عیسائی کو جواب دیا گیا کہ۔ع حباب برسر آب و گہر ته دریا است حضور نے مجھ سے یہ قصہ سن کر فرمایا ” طفل تسلیاں ہیں 1154) بسم اللہ الرحمن الرحیم منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک دفعہ مجھے فرمایا کہ ہم نے ایک باغیچہ لگایا ہے۔آؤ آپ کو دکھاتے ہیں۔آپ مجھے اپنے زنانہ مکان میں لے گئے اور وہاں اپنے کتب خانہ میں بٹھا دیا کہ یہ باغیچہ ہے۔تمام