سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 109
سیرت المہدی 109 حصہ چہارم ہو۔لیکن ظاہری الفاظ کے مطابق مجھے ایک چوغہ تیار کروا کر روانہ کرنا چاہئے۔چنانچہ ہفتہ عشرہ کے اندر ایک گرم کشمیر کا چوند قطع کرا کر اور اس کے ہر چہار طرف اُسی رنگ کی ریشمی ڈوری کا کام نکلوا کر جسم مبارک کا اندازہ درزی کو بتا کر ایک چوغہ تیار کروا کر بذریعہ پارسل ڈاک حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کو روانہ کر دیا۔اور خط میں مفصل لکھ دیا کہ ایک خواب کی ظاہری تعبیر پورا کرنے کے خیال سے ایسا کیا گیا ہے۔آپ پارسل پہنچنے پر یہ چوغہ میری طرف سے حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کر دیں۔اس کے جواب میں مولوی صاحب مرحوم نے مجھے تحریر فرمایا کہ پارسل پہنچنے پر فوراً حضرت صاحب کی خدمت میں وہ پارسل خود لے جا کر پیش کیا۔حضور نے فرمایا اسے کھولو۔جب چوغہ نکالا گیا تو حضور نے فوراً کھڑے ہوکر اپنا پہلا چوغہ اُتار کر اس مرسلہ چوغہ کو زیب تن کیا۔اور مولوی صاحب سے فرمایا کہ خدا کی کیا شان ہے کہ اپنے بندوں کی بعض ضروریات دوسرے لوگوں کے قلوب پر القا فر مادیتا ہے۔فی الواقعہ ہمارا یہ چوغہ اس قدر میلا ہو گیا تھا کہ جب کپڑے بدلتے تو چوغہ پہنے کو دل نہ چاہتا۔اور اردہ کرتے کہ جلد کوئی چوغہ نیا تیار کروائیں گے۔مگر پھر سلسلہ کی ضروریات اور مصروفیات کی وجہ سے سہو ہو جاتا۔پھر بٹنوں کو دیکھ کر فرمایا۔کہ مولوی صاحب اس نے یہ کیسی عقل کی بات کی ہے کہ باوجود چونہ کی طرح لمبا ہونے کے آگے بٹن لگوا دیئے ہیں۔تا سردی سے بچاؤ ہو۔پرانی قسم کے چوغوں میں مجھے یہ بات نا پسند ہے کہ سب سے اوپر کا کپڑا آگے سے کھلا ہوا ہوتا ہے۔جس سے سردی سے حفاظت نہیں ہو سکتی۔پھر فرمایا کہ مولوی صاحب تعجب تو یہ ہے کہ بدن پر ایسا درست آیا ہے کہ جیسے کسی نے ناپ لے کر بنوایا ہو۔مولوی صاحب نے آخر میں خاکسار کو یہ بھی لکھا کہ آپ کا خواب صحیح اور تعبیر بھی ٹھیک ثابت ہوئی۔کیونکہ جو الفاظ اس بارہ میں حضور نے فرمائے تھے۔بالکل وہی الفاظ چونہ پیش کرنے پر فرمائے۔خدا تعالیٰ نے آپ کی سعی کو مشکور فرمایا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ شیخ کرم الہی صاحب نے مجھ سے یہ بھی بیان کیا کہ جہاں تک میرا خیال ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جوفوٹو ولایت روانہ کرنے کے لئے حکیم محمد کاظم فوٹو گرافر انار کلی لاہور کا تیار کردہ ہے جس میں حضور نے بٹن والا چوغہ نما لمبا کوٹ پہنا ہوا ہے وہ وہی ہے۔1138 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔رسول بی بی بیوہ حافظ حامد علی صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن