سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 718
سیرت المہدی 718 حصہ سوم سے ہیں اور نہایت مخلص احمدی ہیں۔772 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کبھی بھی کسی سے معانقہ کرتے نہیں دیکھا۔مصافحہ کیا کرتے تھے اور حضرت صاحب کے مصافحہ کرنے کا طریقہ ایسا تھا۔جو عام طور پر رائج ہے۔اہلحدیث والا مصافحہ نہیں کیا کرتے تھے۔773 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر چہ صدقہ اور زکوۃ سادات کے لئے منع ہے۔مگر اس زمانہ میں جب ان کے گزارہ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔تو اس حالت میں اگر کوئی سید بھوکا مرتا ہو اور کوئی اور صورت انتظام کی نہ ہو تو بے شک اُسے زکوۃ یا صدقہ میں سے دیدیا جائے۔ایسے حالات میں ہرج نہیں ہے۔774 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ آنتم کے متعلق پیشگوئی کے دوران میں ایک دفعہ مجھے خواب آیا۔کہ اس پیشگوئی کی میعاد کے مطابق عبد اللہ آتھم کے مرنے کا آخری دن یہ ہے۔خواب میں وہ دن بھی بتایا گیا۔اس وقت میں خواب میں بہت غور سے سورج کی طرف دیکھ رہا تھا کہ کہیں عبد اللہ آتھم کے مرنے سے پہلے سورج غروب نہ ہو جائے اور خواب میں میں نے دیکھا کہ سورج غروب ہونے کے عین قریب ہو گیا۔اور عبد اللہ آتھم کے مرنے کی کوئی خبر نہ آئی۔پھر میں نے رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً پڑھنا شروع کیا۔مگر سورج غروب ہو گیا اور پھر بھی کوئی خبر نہ آئی۔اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔اور یہ خواب حضرت صاحب کو سُنایا۔حضور نے حساب لگا کر فرمایا کہ ہاں آخری دن تو وہی بنتا ہے۔جو آپ کو خواب میں دکھایا گیا ہے۔اور یہ بھی فرمایا۔کہ میں بھی جب اس کے متعلق دعا کرتا ہوں۔تو دُعا میں پورے طور پر توجہ قائم نہیں ہوتی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت آتھم پہلی میعاد میں نہ مرا۔اور اسے خدائی الہام کے مطابق کہ ”بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔مہلت مل گئی۔775 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پر منظور محمد صاحب نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر