سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 659
سیرت المہدی 659 حصہ سوم آورد در هر باب خاطر جمعداشته و مستعد خواهش دیوانی بوده نویسان حالات باشد۔بتاریخ جمادی الثانی ۱۲۱۳ هجری مہر بیضوی جو بہت مدھم ہے ترجمه عالیجاه بلند مرتبہ اخلاص اور عقیدت کے دستگاہ رکھنے والے گل محمد خاں سلامت رہو۔بعدۂ وہ عریضہ کہ آپ نے اپنی چگونگی حالات اور روئیداد و اخلاص و خدمت گزاری وغیرہ مواد کے خصوص میں لکھا تھا۔اس کی حقیقت واضح ہوئی۔اس عالیجاہ کا عریضہ حضور فیض گنجور کے بہادروں کے سامنے پیش ہو گیا۔اس کے جواب میں اس عالیجاہ کی سرفراز کی نسبت رقم قد ر توام مالک و مطاع اشرف کا حکم صادر ہوا ہے۔مشرف دار یعنی ناظر اعلے اس کو عمل میں لائے گا۔دیوانی ضرورتوں کے مستعد ہو کر اپنے حالات لکھتے رہیں۔محرره ماه جمادی الثانی ۱۲۱۳ء ہجری خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ خط بھی کچھ دریدہ ہے اور بعض حصے اچھی طرح پڑھے نہیں جاتے۔(۵) منشور عهد عالمگیر ثانی بادشاه هندوستان عمدة الاماثل والا قران گل محمد خان بدانند عریضه که درین وقت بخصوص احوالات و روئیداد خود قلمی و ارسال داشته بود رسید چگونگی آن واضح شد۔باید که خاطر خود را بهر باب جمعداشت و مطمئن خاطر بوده مشغول امورات خود و احوالاتی که باشد همه روزه بعرض رسانند۔بتاریخ شهر رجب ۱۲۱۶هجری ترجمه برگزیدہ اکا بر ومعاصر گل محمد خاں معلوم کریں کہ اس وقت آپ کے عریضہ سے جس میں خصوصیت