سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 633 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 633

سیرت المہدی 633 (۳) آئینہ کمالات اسلام حصہ عربی - ص ۴۹۸ و ص ۵۴۱ (۴)استفتاء عربی۔ص۷۷۔(۵)لجة النور-ص۶ تااا۔(۶) تریاق القلوب بار اول ص ۳۵ حاشیہ ص ۶۴ و ضمیمہ نمبر ۳ منسلکہ کتاب مذکور۔(۷) کشف الغطاء - ص ۲ تا۔(۸) شهادت القرآن بار دوم ص ۸۴ تا ۸۸۔(۹) تحفہ قیصریہ ص ۴ وص ۱۹،۱۸۔(۱۰) ستارہ قیصرہ ص ۳۔(۱۱) اشتہار ۱۰۔دسمبر ۱۸۹۴ء واشتہار ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء وغیره حصہ سوم 692 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں امام الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین سو تیرہ اصحاب کی فہرست تیار کی تو بعض دوستوں نے خطوط لکھے کہ حضور ہمارا نام بھی اس فہرست میں درج کیا جائے۔یہ دیکھ کر ہم کو بھی خیال پیدا ہوا کہ حضور علیہ السلام سے دریافت کریں کہ آیا ہمارا نام درج ہو گیا ہے یا کہ نہیں۔تب ہم تینوں برادران مع منشی عبدالعزیز صاحب حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت کیا۔اس پر حضور نے فرمایا کہ میں نے آپ کے نام پہلے ہی درج کئے ہوئے ہیں۔مگر ہمارے ناموں کے آگے "مع اہل بیت“ کے الفاظ بھی زائد کئے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ فہرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۹۶،۹۷ء میں تیار کی تھی۔اور اسے ضمیمہ انجام آتھم میں درج کیا تھا۔احادیث سے پتہ لگتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے بھی ایک دفعہ اسی طرح اپنے اصحاب کی فہرست تیار کروائی تھی۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ تین سو تیرہ کا عدد اصحاب بدر کی نسبت سے چنا گیا تھا۔کیونکہ ایک حدیث میں ذکر آتا ہے کہ مہدی کے ساتھ اصحاب بدر کی تعداد کے مطابق ۳۱۳، اصحاب ہوں گے جن کے اسماء ایک مطبوعہ کتاب میں درج ہوں گے۔(دیکھو ضمیمه انجام آنقم صفحه ۴۰ تا ۴۵)