سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 560 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 560

سیرت المہدی 560 حصہ سوم رکھ دیا۔اگلی صبح آٹھ نو بجے کے قریب حضرت مسیح موعود حضرت میاں بشیر احمد صاحب (خاکسار مؤلف) کے موجودہ سکونتی مکان کی بنیادوں کا معائنہ کرنے کے لئے اس جگہ پر تشریف فرما تھے۔کہ ہم مہمانان موجودۃ الوقت بھی حضور کی زیارت کے لئے حاضر ہو گئے۔اسی وقت اُس مہمان نے آگے بڑھ کر کہا۔حضور میں نے رات بیعت کر لی ہے۔حضور نے ہنس کر فرمایا۔بیعت کر لینا ہی کافی نہیں ہے۔بلکہ استقامت اختیار کرنا اور اعمال صالحہ میں کوشش کرتے رہنا ضروری ہے۔اسی طرح کی مختصر مگر مؤثر تقریر حضور نے فرمائی۔حکمت الہی ہے کہ وہ شخص اگلے روز ہی ایسی باتیں کرنے لگا۔کہ گویا اس کو سلسلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اور ایک دوروز تک دشنام دہی تک نوبت آ گئی۔اور اسی حالت میں وہ قادیان سے نکل گیا۔ہمارے دورانِ قیام میں جو کہ دس بارہ روز کا عرصہ تھا۔بعض اور واقعات بھی ہوئے۔ان میں سے ایک حضرت صاحب کے سر پر چوٹ لگنے کا واقعہ ہے۔حضور وضو کر کے اُٹھے تھے کہ الماری کے گھلے ہوئے تختہ سے سر پر چوٹ آئی اور کافی گہرا زخم ہو گیا جس سے خون جاری ہوا۔بہت تکلیف پہنچی۔اس کی وجہ سے مسجد میں تشریف نہ لا سکتے تھے اور ہم نے بھی اجازت اندر حاضر ہو کر لی تھی۔دوسرا واقعہ یہ ہے۔کہ انہی دنوں حضور کو ” فَفَزِعَ عِيسَى وَمَنْ مَّعَهُ “ والا الہام ہوا تھا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ الماری کے تختہ کی چوٹ کا واقعہ میرے سامنے ہوا تھا۔حضرت صاحب کسی غرض کے لئے نیچے جھکے تھے اور الماری کا تختہ کھلا تھا۔جب اُٹھنے لگے تو تختہ کا کونہ سر میں لگا اور بہت 66 چوٹ آئی۔یہ واقعہ اس کمرہ میں ہوا تھا جو حجرہ کہلاتا ہے۔587 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت صاحب نے عربی زبان کے اُم الالسنة ہونے کا اظہار فرمایا۔تو اس کے بعد یہ تحقیق شروع ہوئی کہ بہت سے عربی کے الفاظ اپنی شکل پر یا کچھ تغیر کے ساتھ دوسری زبانوں میں موجود ہیں۔چنانچہ آپ نے نمونہ کے طور پر چند الفاظ سُنائے۔اس پر یہ چر چا اس قدر بڑھا کہ ہر شخص اردو، انگریزی فارسی ہندی وغیرہ میں عربی الفاظ ڈھونڈ نے لگا۔اور جب حضرت صاحب مسجد میں تشریف لاتے۔تو لوگ اپنی اپنی تحقیقات پیش کرتے۔بعض الفاظ کو حضرت صاحب قبول فرما لیتے اور بعض کو چھوڑ دیتے۔انہی دنوں میں فرمایا۔کہ عربی