سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 493 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 493

سیرت المہدی 493 حصہ سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحيم نَحمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ وعلى عبده المسيح الموعود مع التسليم عن عمر بن الخطاب رضى الله تعالى عنه قال سمعتُ النبيَّ صلّى الله عليه وسلّم يَقُولُ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَإِنَّمَالِكُلِّ امْرِيَّ مَانَوَى (رواه البخاری) 472 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے۔کہ سیرۃ المہدی حصہ اول میں جو غلطیاں رہ گئی تھیں یا جہاں جہاں غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان تھا ان کی اصلاح حصہ دوم میں نیز حصہ اول کے طبع دوم میں کر دی گئی تھی۔لیکن اس کے بعد بعض مزید ایسی باتیں معلوم ہوئی ہیں جو قابل اصلاح یا قابل تشریح ہیں۔علاوہ ازیں حصہ دوم میں بھی بعض غلطیاں رہ گئی تھیں۔سو اس جگہ حصہ اول وحصہ دوم دونوں کی باقی ماندہ غلطیوں کی اصلاح یا قابل تشریح باتوں کی تشریح درج کی جاتی ہے۔اس کے بعد اگر کوئی مزید غلطی معلوم ہوئی تو اس کی آئندہ اصلاح کر دی جائے گی:۔(۱) روایت نمبر ۱۹ کی بناء پر جو اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے متعلق ہسٹ یا یا مراق کے بارے میں مخالفین کی طرف سے کیا گیا تھا۔اس کا اصولی جواب طبع دوم کی اسی روایت یعنی روایت نمبر 19 میں دیا جا چکا ہے مزید بصیرت کے لئے روایات نمبر ۲۹۳٬۸۱، ۳۶۵، ۳۶۹، اور ۴۵۹ بھی ملاحظہ کی جائیں جن سے اس سوال پر مزید روشنی پڑتی ہے۔