سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 440 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 440

سیرت المہدی 440 حصہ دوم سے وہی مراد ہے جو مرزا غلام احمد صاحب ( حضرت مسیح موعود ) نے بیان کیا ہے۔اس واقعہ کے وقت کئی لوگ موجود تھے اس سارے دوران میں مرزا امام دین کے چہرہ پر ایک رنگ آتا اور ایک جاتا تھا اور حاضرین نے اسکی ذلت کو خوب محسوس کیا۔بعد ازاں پولیس افسر چلے گئے اور تلاشی کا معاملہ رفع دفع ہو گیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب نے اپنی خانہ تلاشی کا ذکر اشتہار مورخہا ارا پریل ۱۸۹۷ء میں کیا ہے۔جہاں لکھا ہے کہ یہ خانہ تلاشی ۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء کو ہوئی تھی نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ محمدی بیگم کے جس ماموں کا ذکر سیرۃ المہدی حصہ اوّل کی روایت نمبر ۷۹ امیں ہے وہ یہی صاحب مرزا امام دین تھے۔464 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میرمحمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز تو مولوی عبدالکریم صاحب پڑھاتے تھے۔مگر عیدین کی نماز ہمیشہ حضرت مولوی نورالدین صاحب پڑھایا کرتے تھے۔الا ماشاء اللہ۔اور جنازوں کی نماز عموماً حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود پڑھاتے تھے۔465 6 بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لالہ ملا وامل کے متعلق یہ واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ ملا وامل تپ کہنہ سے سخت بیمار ہو گیا اور یہ خیال ہو گیا کہ اسے دق ہے۔جب دواؤں سے فائدہ نہ ہوا تو میں نے اسے چوزہ کی یخنی کچھ عرصہ تک مسلسل استعمال کرنے کیلئے بتائی اس پر پہلے تو اس نے بوجہ گوشت خور نہ ہونے کے اعتراض کیا مگر بالآخر اس نے مان لیا اور کچھ عرصہ تک اس کا استعمال کرتا رہا حتی کہ اس کا بخار بالکل جاتارہا۔اس واقعہ کے ایک عرصہ بعد پھر ملا وامل ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا مرزا صاحب مجھے پھر کچھ حرارت محسوس ہونے لگی ہے۔خوف ہے کہ پھر نہ اسی طرح بیمار ہو جاؤں اور اشارہ یہ بھی ذکر کیا کہ پہلی دفعہ آپ نے چوزہ کی یخنی بتائی تھی۔میں نے اس کی نبض دیکھی تو کچھ حرارت وغیرہ معلوم نہ ہوئی۔اس پر میں نے خیال کیا کہ شائد وہ پھر چوزے کا استعمال کرنا چاہتا ہے۔مگر خود بخود استعمال کرنے سے حجاب کرتا ہے اور بطور معالج کے میری اجازت حاصل کرنا چاہتا ہے۔چنانچہ میں نے اسے کہ دیا کہ ہاں چوزہ کی یخنی بہت مفید ہے ضرور استعمال کرو۔