سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 287 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 287

سیرت المہدی 287 حصہ دوم میں موجود تھا مگر میں نے اُس دن بیعت نہیں کی۔کیونکہ میر انشاء قادیان کی مسجد مبارک میں بیعت کرنے کا تھا جسے آپ نے منظور فرمایا۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بھی موجود تھے مگر انہوں نے بھی اس وقت بیعت نہیں کی بلکہ کئی ماہ بعد بیعت کی۔مکرم شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے بذریعہ تحریر خاکسار سے بیان کیا۔کہ روایت نمبر ۳۰۹ میں مخدومی مکرمی صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نے پہلے دن کی بیعت میں مولوی عبد اللہ صاحب کے ذکر میں فرمایا ہے کہ وہ خوست کے رہنے والے تھے۔یہ درست نہیں۔دراصل مولوی عبداللہ صاحب کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔وہ خوست کے رہنے والے نہ تھے۔اس میں صاحبزادہ صاحب کو سہو ہوا ہے۔مولوی عبداللہ صاحب اس سلسلہ کے سب سے پہلے شخص ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی طرف سے بیعت لینے کی اجازت دی تھی۔آپ تنگئی علاقہ چارسدہ ضلع پشاور کے رہنے والے تھے۔میں نے حضرت مولوی عبداللہ صاحب کے نام حضرت اقدس کا مکتوب اور اجازت نامہ الحکم کے ایک خاص نمبر میں شائع کر دیا تھا۔310 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔پیر سراج الحق صاحب نعمانی نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب کے سونے کی کیفیت یہ تھی کہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد آپ جاگ اُٹھتے تھے اور منہ سے آہستہ آہستہ سبحان اللہ سبحان اللہ فرمانے لگ جاتے تھے اور پھر سو جاتے تھے۔311 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ سیرۃ المہدی کے حصہ اول میں بعض غلطیاں واقع ہو گئی ہیں۔جن کی اصلاح ضروری ہے۔(۱) صفحہ سے روایت نمبر 1 ( صحیح نمبر11) میں الفاظ پیدا ہونے لگی تو منگل کا دن تھا۔اس لئے حضرت صاحب نے دُعا کی کہ منگل گزرنے کے بعد پیدا ہو چنانچہ وہ منگل گزرنے کے بعد بدھ کی رات کو پیدا ہوئی کی بجائے الفاظ پیدا ہونے لگی تو منگل کا دن تھا اس لئے حضرت صاحب نے دُعا کی کہ خدا اسے منگل کے تکلیف دہ اثرات سے محفو ظ ر کھے سمجھے جاویں۔(۲) صفحہ ۵۸۔روایت نمبر ۷ ۸ ( صحیح نمبر ۸۹ ) میں الفاظ اپنی جگہ جا کر بیٹھ گئے اور فرمایا “ کے بعد الفاظ