سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 240 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 240

سیرت المہدی 240 حصہ اوّل ہوتی رہی۔پھر میں نے مولوی محمد حسین سے پوچھا کہ آپ تو حضرت مرزا صاحب کے پرانے واقف ہونگے۔مولوی صاحب نے کہا ہاں میں تو جوانی سے جانتا ہوں اور میں اور مرزا صاحب بچپن میں ہم مکتب بھی تھے۔اور پھر اس کے بعد ہمیشہ ملاقات رہی۔میں نے کہا آپ اور مرزا صاحب ہم عمر ہی ہوں گے۔مولوی صاحب نے جواب دیا کہ نہیں مرزا صاحب مجھ سے تین چار سال بڑے تھے۔میں نے سادگی کا چہرہ بنا کر پوچھا کہ مولوی صاحب آپ کی اس وقت کیا عمر ہے؟ مولوی میرے داؤ کو نہ سمجھا اور بولا کہ ۷۳ ۷۴ سال کی ہے۔میں نے دل میں الحمد للہ کہا اور جلدی ہی گفتگو ختم کر کے اُٹھ آیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میاں فخر الدین صاحب مذکور نے خدا کی قسم کھا کر یہ روایت بیان کی تھی۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ مولوی محمد حسین نے اپنے اس خط میں جس کی اشاعت آئینہ کمالات اسلام میں ہو چکی ہے اپنی پیدائش کی تاریخ ۷ محرم ۱۲۵۶ھ بیان کی ہے۔اس طرح اگر حضرت صاحب کو مولوی محمد حسین صاحب سے چارسال بڑا مانا جاوے تو آپ کی تاریخ پیدائش ۱۲۵۲ھ بنتی ہے۔اور ناظرین کو یاد ہوگا کہ اسی کتاب میں دوسری جگہ ( دیکھو روایت نمبر ۱۸۵) خاکسار نے ایک اور جہت سے یہی تاریخ پیدائش ثابت کی تھی سوالحمد للہ کہ اس کا ایک شاہد بھی مل گیا اور مجھے یہ یاد پڑتا ہے کہ حضرت صاحب بھی فرمایا کرتے تھے کہ مولوی محمد حسین سے میں تین چارسال بڑا ہوں۔ایک اور بھی بات ہے کہ ۱۸۹۴ء میں حضرت صاحب نے آٹھم کے مقابلہ پر ایک اشتہار میں اپنی عمر ساٹھ سال بیان کی تھی۔اس سے بھی آپ کی عمر وفات کے وقت ۷۴۔۷۵ سال بنتی ہے۔206 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبد اللہ صاحب سنوری نے کہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ مجھے وہ لوگ جو دنیا میں سادگی سے زندگی بسر کرتے ہیں بہت ہی پیارے لگتے ہیں۔267 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ مرضی مولا از ہمہ اولی“۔( یعنی خدا کی رضا سب سے مقدم ہونی چاہئے ) 268 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ مدت کی بات ہے کہ جب میاں ظفر احمد صاحب کپور تھلوی کی پہلی بیوی فوت ہوگئی اور ان کو دوسری بیوی کی تلاش ہوئی تو ایک