سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 194 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 194

سیرت المہدی 194 حصہ اوّل آپ کے خاندانی حالات سوانح و سیرت پر مشتمل ہے جو عمدگی کے ساتھ مرتب کئے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔واقعات میں کوئی مستقل تحقیق نہیں کی گئی۔بلکہ عموماً معروف واقعات کو لے لیا ہے۔تاریخ تصنیف ۱۹۰۶ء ہے۔(۴) حیات انہی۔مصنفہ شیخ یعقوب علی صاحب تراب عرفانی۔شیخ صاحب موصوف پر انے احمدی ہیں۔اور سلسلہ کے خاص آدمیوں میں سے ہیں مہاجر ہیں اور کئی سال حضرت مسیح موعود کی صحبت اُٹھائی ہے۔ان کے اخبار الحکم میں سلسلہ کی تاریخ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سوانح اور سیرت کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔شیخ صاحب کو شروع سے ہی تاریخ سلسلہ کے محفوظ رکھنے اور جمع کرنے کا شوق رہا ہے اور دراصل صرف حیات النبی ہی وہ تصنیف ہے جو اس وقت تک حضرت مسیح موعود کے سوارخ اور سیرت میں ایک مستقل اور مفصل تصنیف کے طور پر شروع کی گئی ہے۔اس کی دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور قابل دید ہیں۔تاریخ تصنیف ۱۹۱۵ء ہے۔(۵) تذکرۃ المہدی - مصنفہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی جو بہت پرانے احمدی ہیں۔غالباً ۱۹۸۱-۸۲ء سے اُن کی قادیان میں آمد و رفت شروع ہوئی تھی۔حضرت صاحب کی صحبت بھی بہت اُٹھائی ہے۔بلکہ کئی سال قادیان آ کر خدمت میں رہے ہیں۔لکھنے اور بات کرنے کا پیرا یہ پرانے انداز کا ہے مگر اپنے اندر کشش رکھتا ہے۔ان کی تصنیف تذکرۃ المہدی بہت دلچسپ ہے۔مسلسل سوانح نہیں بلکہ جستہ جستہ واقعات ہیں مگر خوب تفصیل اور بسط کے ساتھ لکھے ہوئے ہیں اور سب چشم دید باتیں لکھی ہیں۔گویا اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے۔عموماً سفروں میں حضرت کے ہمرکاب رہے ہیں۔اُن کی کتاب اپنے رنگ میں بہت دلچسپ اور قابل دید ہے۔کتاب کے دو حصے شائع ہو چکے ہیں۔تاریخ تصنیف ۱۹۱۴ ء ہے۔(۶) سیرت مسیح موعود مصنفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ ثانی۔یہ ایک مختصر رسالہ ہے۔جس میں وفات تک کے معروف و مشہور واقعات درج ہیں۔اس میں کوئی مستقل یا مفصل تاریخی تحقیق نہیں کی گئی۔بلکہ صرف عام معروف سوانح کو بیان کر دیا گیا ہے۔اور دراصل اس کی اشاعت سے غرض بھی یہی تھی۔اسلوب بیان اور عام طرز تحریر کے متعلق مصنف کے نام نامی سے قیاس ہوسکتا ہے۔تاریخ تصنیف بوقت ایڈیشن ثانی پیر صاحب فوت ہو چکے ہیں۔