سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 186 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 186

سیرت المہدی 186 حصہ اوّل سلطان محمد کی ہلاکت کی سرزمین سے نکلنا تھا اور ہلاکت کی سرزمین خدائی عذاب کے زلزلہ نے تیار کرنی تھی اور یہ عذاب کا زلزلہ مرزا سلطان محمد کے تمرد نے پیدا کرنا تھا اب جب تمرد نہ ہوا تو عذاب کا زلزلہ کیسا اور جب زلزلہ نہ آیا تو ہلاکت کیسی؟ اب محمدی بیگم کے نکاح کو بیٹھے روتے رہو۔خدا نے تو اپنی قدرت نمائی کا جلوہ دکھا دیا اور پیشگوئی پوری ہوگئی۔اب ایک شبہ باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ بے شک حالات کے تغیر سے قدرت نمائی کی صورت بدل جاتی ہے اور بدل جانی چاہیے مگر تغیر ایسا ہونا چاہیے جو کسی کام کا ہومثلاً کسی غیر مسلم معاند کے عذاب کی خبر ہے تو وہ عذاب اس صورت میں ٹلنا چاہیے کہ وہ شخص تائب ہوکر مسلمان ہو جاوے یا غیراحمدی مسلمان ہو تو وہ احمدی ہو جاوے ورنہ اپنے مذہب پر رہ کر ہی کچھ تغیر کر لینا موجب رہائی کا نہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ کو مشتہ کر دیتا ہے۔اس کا یہ جواب ہے کہ یہ شبہ نادانی سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ وہی شخص ایسا شبہ کرسکتا ہے جو موجبات عذاب سے بے خبر ہو۔دراصل بات یہ ہے کہ یہ مسلم حقیقت ہے کہ اس دنیا میں عذاب کسی نبی کے محض انکار کی وجہ سے نہیں آتا بلکہ اس کے مقابل میں فساد اور سرکشی اور قمر د سے آتا ہے۔محض انکار کیلئے آخرت کی جزا سزا مقرر ہے ، اس دنیا کا عذاب صرف سرکشی اور تمرد کے نتیجہ میں ہوتا ہے چنانچہ ہمارا مشاہدہ اس پر شاہد ہے اب جب یہ بات معلوم ہوگئی تو کوئی اعتراض نہ رہا۔ایک شخص جو اپنی سرکشی اور تمرد کی وجہ سے اس دنیا میں عذاب کا مستحق بنا تھا وہ جب تمرد کی حالت کو بدل دے گا تو عذاب ٹل جائے گا۔خواہ وہ منکر ہی رہے اور انکار کی پرسش آخرت میں ہوگی۔جو چیز اس دنیا میں عذاب کی موجب تھی وہ جب جاتی رہی تو اس دنیا کا عذاب بھی جاتا رہا۔باقی رہا محض انکار اور علیحد گی سو اس کیلئے دنیا میں عذاب نہیں ہوتا بلکہ اس کی پرسش اگلے جہاں میں ہوگی۔پس یہ کہنا کہ غیر مسلم کے مسلمان اور غیر احمدی کے احمدی ہو جانے پر عذاب ٹلنا چاہیے تھا۔ایک جہالت کی بات ہے جب غیر مسلم کا محض غیر مسلم ہونا اور غیر احمدی کا محض غیر احمدی ہونا اس دنیا میں موجبات عذاب کے نہیں اور نہ اس وجہ سے ان کیلئے کوئی عذاب کی پیشگوئی تھی تو یہ اعتراض بے ہودہ ہے ہاں اگر عذاب کی وجہ ان کا غیر مسلم یا غیر احمدی ہونا بتائی جاتی تو پھر بے شک جب تک وہ احمدی یا مسلمان نہ ہو جاتے عذاب نہیں ملنا چاہیے تھا۔لیکن جب عذاب کی یہ وجہ ہی نہیں اور نہ ہو سکتی ہے