سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 185
سیرت المهدی 185 حصہ اوّل قدرت نمائی کا ذریعہ نہ رہی بلکہ عذاب کاٹل جانا قدرت نمائی کا ذریعہ ہو گیا تو پھر عذاب والی صورت پر جتنے نتائج مترتب ہونے تھے وہ بھی منسوخ ہو گئے اور عدم عذاب والا مخفی پہلومع اپنے تمام مخفی نتائج کے ظاہر ہو گیا گویا مرزا سلطان محمد کے متعلق تصویر کے دو پہلو تھے اول۔عذاب کے ماتحت موت اور اس کے نتائج یعنی محمدی بیگم کا بیوہ ہو کر حضرت صاحب کے نکاح میں آنا وغیرہ۔پیشگوئی میں صرف یہی پہلوظاہر کیا گیا تھا۔دوسرے۔حالات کے بدل جانے سے عذاب اور موت کے رک جانے کی صورت میں اظہار قدرت ہونا س کے نتائج یعنی محمدی بیگم کا مرزا سلطان محمد ہی کے پاس رہنا وغیرہ۔یہ دوسرا پہلا مخفی رکھا گیا تھا۔پس خدا نے سنت اللہ کے مطابق ظاہر پہلو کو منسوخ کر کے مخفی پہلو کو ظاہر کر دیا۔جو پہلو بیان کیا گیا تھاوہ سارے کا سارا بیان کیا گیا تھا اور جو مخفی رکھا گیا تھا وہ سارے کا سارا مخفی رکھا گیا تھا۔دراصل سارا دھوکا اس بات سے لگا ہے کہ محمدی بیگم کے نکاح کو اصل غرض پیشگوئی کی سمجھ لیا گیا ہے۔حالانکہ یہ بات واقعات کے بالکل خلاف ہے۔بلکہ اصل غرض رشتہ داروں کی درخواست پر قدرت نمائی تھی اور مرزا احمد بیگ اور مرزا سلطان محمد کا مرنا اور محمدی بیگم کا حضرت کے نکاح میں آنا وغیرہ یہ سب اس وقت کے حالات کے ماتحت اس قدرت نمائی کیلئے بطور علامات کے رکھے گئے تھے لیکن جب مرزا احمد بیگ کی اچانک موت نے حالات کی صورت بدل دی تو قدرت نمائی کے علامات بھی بدل گئے۔حق یہی ہے چاہو تو قبول کرو۔ہاں اگر حضرت مسیح موعود کی زندگی میں کسی وقت مرزا سلطان محمد کی طرف سے متمردانہ طریق اختیار کیا جاتا تو تصویر کا جو ظاہر پہلو تھا وہ بتمامہ وقوع میں آجا تا چنانچہ حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب میں اپنے مخالفوں کو بار بار مخاطب کر کے لکھا ہے کہ اگر تمہیں اس پیشگوئی کے متعلق کوئی اعتراض ہے تو مرزا سلطان محمد کی طرف سے کوئی مخالفت کا اشتہار دلواؤ اور پھر دیکھو کہ خدا کیا دکھاتا ہے مگر باوجود ہمارے مخالفوں کی طرف سے سرتوڑ کوشش اور بے حد غیرت اور طمع دلائے جانے کے مرزا سلطان محمد نے حضرت مسیح موعود کے متعلق جب کبھی بھی کوئی اظہار کیا تو عقیدت اور اخلاص کا ہی اظہار کیا۔اندریں حالات مخالفت والے پہلو پر جو نتائج مترتب ہونے تھے وہ کس طرح ظاہر ہو جاتے۔خدا کی خدائی اندھیر نگری تو نہیں کہ کاشت کریں آم اور نکل آئے نظل بلکہ وہاں کا تو یہ قاعدہ ہے کہ گندم از گندم بروید جو ز جو - از مکافات عمل غافل مشو محمدی بیگم کے نکاح کا درخت مرزا