سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 69 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 69

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 69 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ رہنے والی صرف خدا کی ذات ہے جب کہ مال اور اولا دفنا ہو جاتے ہیں۔حضرت عمر کی انگوٹھی پر یہ جملہ کندہ تھا۔فی بِالمَوتِ وَاعِظَا يَا عُمُر اے عمر موت نصیحت کیلئے کافی ہے۔(69) حق گوئی حضرت عمر نے فرمایا ”خدا کی قسم! اللہ کی ذات کے بارے میں جب میرا دل نرم ہوتا ہے تو وہ جھاگ سے بھی زیادہ نرم ہو جاتا ہے۔اور خدا کی خاطر جب میرا دل سخت ہوتا ہے تو وہ پتھر سے بھی زیادہ سخت ہو جاتا ہے۔رسول کریم نے حضرت عمرؓ کی اسی حق گوئی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا اے عمر ! جس راستے پر تم آرہے ہوا اگر اس راستے پر شیطان بھی آرہا ہو تو وہ یہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کر لے گا۔اسی طرح فرمایا اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور دل پر حق جاری فرمایا ہے۔“ (70) حضرت بریدہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ ایک غزوہ سے واپس تشریف لائے تو ایک حبشی لونڈی نے آکر عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے منت مانی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامتی سے واپس لائے تو آپ کے سامنے ڈھولک بجا کر گانا گاؤں گی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر تو تم نے نذر مانی ہے تو ڈھولک بجالو ورنہ نہیں۔چنانچہ وہ ڈھولک بجانے لگی اتنے میں حضرت ابوبکر تشریف لائے وہ دف بجاتی رہی پھر علی آئے تو بھی وہ دف بجاتی رہی پھر عثمان آئے تو بھی بجاتی رہی پھر عمرہ تشریف لائے تو اس نے ڈھولک اپنے نیچے لی اور اس پر بیٹھ گئی۔اس پر رسول اللہ ہی ہے۔فرمایا اے عمر ! شیطان بھی تجھ سے ڈرتا ہے۔میں بیٹھا تھا تو یہ دف بجاتی رہی ابو بکر علی اور عثمان آئے تو بھی یہ ڈھولک بجاتی رہی مگر اے عمر ! آپ آئے تو اس نے ڈھولک پھینک دی۔‘ (71) رعایا پروری رض حضرت عمر اپنی رعایا کا بہت خیال رکھنے والے تھے۔۱۸ ہجری میں عرب میں قحط پڑا تو حضرت عمر اپنی رعایا کے لئے بے چین ہو گئے۔اس وقت آپ کی عجیب قلبی کیفیت تھی دور دراز سے غلہ اور دیگر اشیاء لوگوں کے لئے منگوا کر تقسیم کیں اور خود اپنے لئے مرغوب غذاؤں کا استعمال ترک کر دیا۔گھی مہنگا ہو گیا تو اس کی بجائے تیل کھانے لگے۔جس سے پیٹ میں تکلیف ہو جاتی مگر فرماتے اس وقت تک گھی نہ کھاؤں گا جب تک سب لوگ نہ کھانے لگیں۔(72)