سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 482 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 482

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 482 حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سنور نے لگا۔خودحضرت جابر آنحضرت ﷺ کو بلانے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہو گئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! میں نے آپ کے لئے تھوڑا سا کھانے کا انتظام کیا ہے۔حضرت جابڑ کو اندازہ تھا کہ مدینہ میں فاقہ کا عالم ہے اور کھانا کم ہے۔حضور کے ساتھ اگر دو تین افراد آجائیں تو کوئی حرج نہیں۔حضور نے فرمایا کہ کھانا کتنا ہے میں نے ذکر کر دیا اور کہا حضور بس آپ کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہے۔آپ نے وہاں موجود سب لوگوں سے فرمایا اے اہل خندق! جابر نے ہمارے لئے دعوت کا انتظام کیا ہے چلو چلیں۔لشکر کے سارے لوگ جو ایک ہزار کے قریب تھے کھانے کے لئے چل پڑے۔جابر کہتے ہیں کہ میں حیران و پریشان اور سخت نادم تھا کہ ایک ہزار کا لشکر اور چھوٹا سا بکر وٹا۔بنے گا کیا؟ کہتے ہیں کہ میں نے گھر جا کر اطلاع کی تو بیوی سخت ناراض ہوئی اور کہا کہ حضور نے تم سے کھانے کا پوچھ لیا تھا کہ کتنا ہے انہوں نے بتایا کہ حضور کا فرمان ہے کہ روٹی تنور سے شروع نہ کرنا نہ ہی ہنڈیا کو چولہے سے اتارنا اور ہمارے آنے کا انتظار کرنا جابر نے بیوی کو بتایا کہ حضور پورے لشکر کے ساتھ تشریف لے آئے ہیں حضور نے صحابہ سے فرمایا آرام سے داخل ہو۔ادھر روٹی بنی شروع ہوگئی تو حضور خود ہاتھ سے روٹی تو ڑ کر اوپر گوشت رکھ کر صحابہ کو دیتے پھر ہنڈیا ڈھانک دیتے۔ہنڈیا مسلسل اہل رہی تھی اور آٹے سے مسلسل روٹی پک رہی تھی۔سب اصحاب نے کھانا کھایا بلکہ بعد میں کھانا بچ بھی رہا اور آنحضور ﷺ نے جابڑ کی اہلیہ سے فرمایا کہ یہ برکت والا کھانا ہے۔مدینہ میں لوگوں کو بہت فاقہ پہنچا ہے، بھوک سے اُن کا بُرا حال ہے ، اس لئے باقی کھا نا مدینہ کے لوگوں میں تقسیم کر دوتا کہ ان کی بھوک دور ہو۔(8) حضور کے زیر تربیت رہ کر حضرت جابر آپ کے قریبی با اعتماد ساتھی بن گئے۔غزوہ بنومصطلق کے موقع پر جب لشکر روانہ ہونے لگا تو آنحضرت ﷺ اونٹ پر سوار تھے مگر حضرت جابڑ کوکسی کام کے لئے بھیجا ہوا تھا۔آپ ان کا انتظار فرماتے رہے اور لشکر روانہ نہیں ہوا جب تک حضرت جابڑ کا وہ خصوصی مہم سر کر کے واپس آ نہیں گئے۔غزوہ ذات الرقاع میں بھی حضرت جابر شریک تھے۔اس سفر میں مسلمانوں کو صلوۃ الخوف پڑھنے کی بھی نوبت آئی۔چنانچہ حضرت جابر نماز خوف پڑھنے کے طریقے بھی بیان کیا کرتے تھے۔