سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 414 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 414

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و حلیہ 414 حضرت معاذ بن جبل انصاری رضی اللہ عنہ حضرت معاذ بن جبل انصاری حضرت معاذ بن جبل انصاری لمبے قد ، گورے رنگ ، روشن چہرے،سفید چمکتے دانتوں ،موٹی سیاہ آنکھوں ،گھنی پلکوں اور گھنگریالے بالوں والے خوبصورت نوجوان تھے۔وہ نہ صرف مردانہ حسن کا عمدہ نمونہ تھے۔بلکہ حسن ظاہری کے ساتھ حسن باطنی سے بھی مالا مال تھے۔صحابہ کرام بیان کرتے تھے کہ معاذ انصار کے نوجوانوں میں سے ایک بہترین نوجوان تھے۔“صاحب علم ، باحیا اور جود وسخا کی خوبیوں سے متصف تھے۔حضرت معادؓ بن جبل کا تعلق انصار کے خزرج قبیلہ سے تھا والدہ ہند بن سہل تھیں کنیت ابو عبد الرحمان تھی۔قبول اسلام حضرت مصعب بن عمیر کی تبلیغ سے انہوں نے مدینہ میں اسلام قبول کیا اور پھر مکہ میں عقبہ ثانیہ کے موقع پر ستر انصار کے ساتھ حاضر ہو کر بیعت کی۔اس وقت آپ عین عنفوان شباب میں تھے عمر صرف 18 برس تھی۔مدینہ میں مواخات کا سلسلہ شروع ہوا تو حضرت معاذ کو حضرت عبداللہ بن مسعود کا اسلامی بھائی بنایا گیا۔ان کے ساتھ رہ کر آپ نے قرآن بھی سیکھا اور قرآن شریف کے قاری بنے اور آنحضور جن چار قر آسے خاص طور پر قرآن شریف سیکھنے کی ہدایت فرماتے تھے ان میں حضرت ابی ، حضرت سالم اور حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ساتھ آپ کا نام بھی حضور نے لیا کہ ان سے قرآن سیکھا کرو۔(1) حضرت معاذ ا چھے عالم دین بھی تھے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ انصار کے نوجوانوں میں سے سب سے بہتر اسلامی احکام اور حلال و حرام جاننے والے حضرت معاذ بن جبل ہیں۔حضور کے زمانے میں مسائل بتانے کیلئے اور فتاویٰ کیلئے انصار میں سے خاص طور پر آپ کو امتیاز حاصل تھا اور حضرت ابی بن کعب اور زید بن ثابت کے ساتھ آپ بھی یہ خدمت بجالایا کرتے تھے۔(2)