سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 337 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 337

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 337 حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ وقت ہجرت کی توفیق پائی جب ان کیلئے ہجرت کے حالات پیدا ہوئے۔پھر جو زندگی انہوں نے گزاری وہ ایک مجاہد کی زندگی تھی وہ شدید ابتلاؤں میں سے گزرے اور مصائب و شدائد کا نشانہ بنائے گئے جس میں انہوں نے صبر اور استقامت کے نمونے دکھائے۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا جو نیک اعمال بجالانے والے ہوں۔پھر حضرت علی ان قبروں کی طرف گئے جو حضرت خباب کی قبر کے قریب بن چکی تھیں اور فرمایا مسلمان اہل قبور ! تم ہم سے آگے چلے گئے اور ہم تمہارے پیچھے جلد آنے والے ہیں۔پھر دعا کی کہ اے اللہ ہمیں بھی بخش دے اور ان کو بھی اور ان کی لغزشیں معاف فرما دے۔پھر کہنے لگے مبارک ہو ان لوگوں کو جنہوں نے آخرت کو ترجیح دیتے ہوئے اس دنیا میں اعمال کئے اور جو تھوڑے پر راضی ہو گئے اللہ بھی ان سے راضی ہو گیا (10) ہماری بھی حضرت خباب کے حق میں دعا ہے کہ اللہ ان پر رحم کرے اور بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے نیک نمونے ہمیں زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین حواله جات -1 -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 -10 مستدرک حاکم جلد 3 ص 382-381 ابن سعد جلد 3 ص 164 اسد الغابہ جلد 2 ص 98 اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 98 ابن سعد جلد 3 صفحہ 165 مستدرک حاکم جلد 3 صفحہ 383 ابن سعد جلد 3 صفحہ 166 اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 99 ابن سعد جلد 3 صفحہ 167 مجمع الزوائد جلد 9 صفحہ 299