سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 306 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 306

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب 306 حضرت زید بن حارثہؓ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ حضرت زید وہ منفر د صحابی رسول ﷺ ہیں جن کے نام کا اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس دائمی کتاب قرآن مجید میں ذکر کر کے انہیں زندہ جاوید کر دیا ہے۔(الاحزاب:38 ) آپ کا اصل نام بضمہ تھا۔بنو کلب قبیلے سے تھے اور حارثہ بن شراحیل کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ سعدی قبیلہ طے کی شاخ بنی معن سے تھیں وہ ایک دفعہ زید کو اس کے نھیال ملوانے لے گئیں۔دریں اثناء بنی معن پر ان کے دشمن قبیلے بنی القین نے حملہ کر دیا اور جن لوگوں کو قیدی بنا کر لے گئے ان میں زید بھی تھے جو اس وقت آٹھ برس کے کم سن لڑکے تھے۔بنی قین نے زید کو عرب کے مشہور میلے عکاظ میں آگے فروخت کر ڈالا۔اب زید کا ستارہ قسمت جاگا اور قریش کے ایک سردار حکیم بن حزام نے انہیں اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ کے لئے چودہ سو (1400) درہم میں خرید لیا۔(1) رسول اللہ ﷺ کی غلامی پر فخر حضرت خدیجہ نے نبی کریم ﷺ سے شادی کے بعد اپنا یہ وفادار غلام اپنے قابل احترام اور عزیز شوہر کی ملکیت میں دے دیا اور زیڈ نبی کریم عملے کی محبت و شفقت میں دن گزارنے لگے۔ادھر زیڈ کی جدائی میں اسکے گھر والوں کا برا حال تھا۔ان کے حال زار کا کسی قدراندازہ اس مرثیہ سے ہوتا ہے جو زیڈ کے والد نے ان کی جدائی میں کہا۔بَكَيْتُ عَــلــى زَيْدٍ وَلَمْ أَدْرِ مَافَعَلَ فَيُرجى امُ أَتَى دُونَهُ الأَجَلُ فَيَالَيْتَ شَعُرِى هَل لَّكَ الدَّ هَرَ رَجُعَةً فَحَسْبِى مِنَ الدُّنْيَا رَجُوعُكَ لِى بَـجَـلُ تُذكَرِنِيهِ الشَّمْسُ عِندَ طُلُوعِهَا وَتَعْرِضُ ذِكرَاهُ إِذَا قَارَبَ الطَّفَلُ