سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 277 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 277

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 277 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روح مسابقت حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں صبح منہ اندھیرے اٹھا اور عبداللہ بن مسعود کو رسول اللہ اللہ کی یہ بشارت سنانے ان کے گھر پہنچا اور دروازے پر دستک دی وہ بولے آپ کا رات کے اس وقت میں کیسے آنا ہوا؟ میں نے کہا آپ کو نبی کریم علیہ کی ایک بشارت پہنچانے آیا ہوں عبداللہ بن مسعود کہنے لگے کہ حضرت ابو بکر آپ سے پہلے وہ بشارت مجھے پہنچا بھی چکے ہیں۔حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا اگر ابوبکر نے ایسا کیا ہے تو یہ انہی کا حق تھا کیونکہ وہ تو نیکیوں میں بہت ہی سبقت لے جانے والے ہیں۔کبھی بھی کسی نیکی کے بارے میں ہمارا مقابلہ نہیں ہوا مگر ہمیشہ ہی ابوبکر ہم سے آگے بڑھ گئے۔(11) عائلی زندگی حضرت عبداللہ بن مسعود کی شادی بنو ثقیف کے ایک اچھے گھرانے میں ہوئی۔آپ کی اہلیہ حضرت زینب بنت عبداللہ مدینہ کی ایک مخیر خاتون تھیں وہ حضرت عبداللہ پراپنا مال خرچ کیا کرتی تھیں۔ان کا اپنا بیان ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم میہ نے خواتین کو صدقے کی تحریک فرمائی۔میرے میاں عبداللہ کے مالی حالات کمزور تھے میں نے ان سے پوچھا کہ جو صدقہ میں نے کرنا ہے اگر میں وہ آپ پر خرچ کر دوں تو کیا اس کا مجھے ثواب ملے گا؟ انہوں نے کہا تم خود آنحضرت ﷺ سے پوچھ لو۔وہ کہتی ہیں کہ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو کیا دیکھتی ہوں کہ ایک اور انصاری عورت زینب نامی یہی مسئلہ پوچھنے آئی ہوئی تھی۔ہم نے حضرت بلال سے کہا کہ آپ ہی ہمیں آنحضور عے سے اس سوال کا جواب لا دو مگر ہمارے نام کا ذکر نہ کرنا۔بلال نے جا کر جب حضور سے دریافت کیا تو حضور ﷺ نے فرمایا پوچھنے والی کون ہیں؟ بلال نے عرض کیا حضور زینب ہیں حضور نے پوچھا کون سی زینب ؟ بلال نے عرض کیا ایک تو عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب اور دوسری زینب انصاریہ۔آپ نے فرمایا ہاں ان دونوں کو بتا دو کہ ان کو دوہرا اجر ملے گا۔ایک رشتہ دار سے حسن