سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 69 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 69

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۹ حصّہ اوّل جلایا کرتے تھے پھر بعثت کے بعد عموماً موم بتی ہی سے کام لیا ہے۔مٹی کے تیل کو آپ پسند نہ کرتے تھے مگر ہری کین استعمال کی ہے۔اخبار پڑھنے کی عادت آپ کو اخبار پڑھنے کی بھی عادت تھی۔اپنی بعثت سے پہلے اخبار وکیل ہندوستان۔سفیر ہند امرتسر ، نورافشاں لودہانہ ، برادر ہند لا ہور، وزیر ہند سیالکوٹ ، منشور محمدی بنگلور، ودیا پر کاش امرتسر، آفتاب پنجاب لاہور، ریاض ہند امرتسر اور اشاعۃ السنہ بٹالہ خرید کر پڑھا کرتے تھے۔ان میں سے بعض اخبارات میں خود بھی مضامین لکھتے تھے۔اخبار بینی کا مذاق آپ کو دائی تھا۔بعثت کے بعد مختلف زبانوں کے اخبارات قادیان میں آنے لگے۔جو براہ راست غیر زبانوں کے اخبارات آپ کے پاس آتے تھے آپ ان کا ترجمہ کرا کر سنتے اور اگر ان میں کوئی مضمون اسلام کے خلاف ہوتا تو اس کا جواب لکھوا کر شائع کرتے تھے۔اور جو خود پڑھ سکتے تھے وہ ضرور پڑھتے اور اخبار کے پڑھنے کے متعلق آپ کا معمول یہ تھا کہ تمام اخبار پڑھتے اور معمولی سے معمولی خبر بھی زیر نظر رہتی۔آخری زمانہ میں اخبار عام کو یہ عزت حاصل تھی کہ آپ روزانہ اخبار عام کو خریدتے تھے اور جب تک اسے پڑھ نہ لیتے رومال میں باندھ رکھتے تھے۔اور بعض اوقات اخبار عام میں اپنا کوئی مضمون بھی بھیج دیتے تھے اخبار عام کی بے تعصبی اور معتدل پالیسی کو پسند فرماتے تھے۔تصنیف و تالیف کے متعلق آپ کا معمول آپ نے جب سے اشاعت حق کے لئے قلم ہاتھ میں لیا آپ کی عادت میں یہ امر داخل تھا کہ کاغذ کے نیچے کوئی چیز بطور زیر مشق کے استعمال نہیں کی۔بلکہ عام طریق یہ تھا کہ ایک سفید کاغذ بغیر رول کے لے کر اس کے دونوں طرف شکن ڈال لیا کرتے تھے جو قدیم طریق تھا۔اور پھر جب لکھنے لگتے تو تھوڑے تھوڑے فاصلے سے بطور مسطر کے شکن ڈالتے اور لکھتے جاتے جب وہ صفحہ ختم ہو جاتا تو تازہ لکھے ہوئے حصہ کو اوپر کر کے شروع صفحہ والے حصہ کو الٹ لیتے اور اس طرح پر بغیر استعمال