سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 42 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 42

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲ 66 پاجامہ اتار کر تہ بند باندھ لیتے تھے اور عموماً کر یہ بھی اتار کر سوتے تھے۔“ ریشمی ازار بند کا استعمال حصّہ اوّل سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر ۶۱ مطبوعه ۲۰۰۸ء) حضرت صاحبزادہ صاحب بروایت حضرت ام المومنین تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام عمو ما ریشمی ازار بند استعمال فرماتے تھے کیونکہ آپ کو پیشاب جلدی جلدی آتا تھا اس لئے ریشمی ازار بندر کھتے تھے تا کہ کھلنے میں آسانی ہو اور گرہ بھی پڑ جاوے تو کھولنے میں دقت نہ ہو۔سوتی ازار بند میں آپ سے بعض دفعہ گرہ پڑ جاتی تھی تو آپ کو بڑی تکلیف ہوتی تھی۔" پاجامہ کو پلیٹ سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر ۶۵ مطبوعه ۲۰۰۸ء) لباس کے متعلق متفرق باتیں حضرت اقدس عام طور پر ابتدائے شباب میں اور قبل دعوئی الہام و زمانہ تصنیف براہین میں عموماً غرارہ کا استعمال کرتے تھے اور عرف عام میں جو پاجامہ شرعی کہلاتا ہے اس طرز کا بھی پہنتے رہے ہیں۔تہ بند باندھ کر کبھی مجلس میں نہیں آئے اور نہ باہر نکلے۔مبعوثیت کے عہد میں جب مختلف قسم کے پار چات ہدایا کے رنگ میں آنے لگے تو گرم پاجامے کھلے پانچوں کے آتے تھے اور بعض اوقات وہ زیادہ لمبے ہوتے تو حضرت صاحب ان کو پلیٹ ڈلوا لیتے تھے۔کوئی شخص پائجاموں کو پلیٹ ڈلوا تا ہوا میں نے نہیں دیکھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توجہ عالیہ بناؤ سنگھار یا فیشن کی طرف نہ تھی بلکہ آپ لباس کی غرض ستر پوشی اور گرمی و سردی سے بچاؤ یقین کرتے تھے۔اور اسی پر عمل تھا۔اس لئے لباس کے متعلق ان باتوں کو جو عام طور پر آرائش پسند دنیا کی نظروں میں ضروری ہوں غیر ضروی سمجھتے تھے۔اس لئے کہ اس قسم کے تکلفات میں وقت ضائع ہو جاتا ہے۔چنانچہ حضرت