سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 630 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 630

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۳۰ (۳۰) آیت اللہ کے لئے دعا رَبِّ أَرِنِي ايَةً مِّنَ السَّمَاءِ۔إِكْرَامٌ مَعَ الْإِنْعَامِ - (ترجمہ) اے میرے رب مجھے آسمان سے ایک نشان دکھلا۔اس نشان کے ظہور کے وقت خدا ایک عزت دے گا۔جس کے ساتھ ایک انعام ہوگا۔(۳۱) دشمن کی ہلاکت اور اپنی حفاظت کی دعا خدا قاتل تو باد مرا از دست تو محفوظ دارد (۳۲) مرض سے شفا کی دعا اشْفِنِي مِنْ لَّدُنْكَ وَارْحَمْنِي - ( ترجمہ ) مجھے اپنی طرف سے شفا بخش اور رحم کر۔(۳۳) متفرق دعائیں حصہ پنجم ( تذکره صفحه ۵۲۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء) رَبِّ لَا تُضَيِّعُ عُمُرِى و عُمُرَهَا وَاحْفَظْنِي مِنْ كُلِّ افَةٍ تُرْسَلُ إِلَيَّ۔( ترجمہ ) اے میرے رب میری اور اس کی عمر کو ضائع نہ کر یو۔اور مجھے ان تمام آفات سے محفوظ فرمائیو۔(۳۴) عذاب کی پیشگوئی کے تاخیر وقت کی دعا ( تذکره صفحه ۵۲۴ مطبوعه ۲۰۰۴ء) فرمایا آج زلزلہ کے وقت کے لئے توجہ کی گئی تھی۔کہ کب آویگا۔اسی توجہ کی ما تذکرہ میں یہ الہام یوں مندرج ہے۔خدا قاتل تو باد ومرا از شر تو محفوظ دارد۔ترجمہ۔خدا تجھے تباہ کرے اور تیرے شر سے مجھے نگہ رکھے۔تذکره صفحه ۵۵۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء)