سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 569 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 569

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۶۹ حصہ پنجم کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں۔تبھی سے میری روح دعاؤں کی طرف دوڑتی ہے۔اور میں نے اپنے لئے یہ قطعی فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر میری یہ دعا قبول نہ ہو تو میں ایسا ہی مردود اور ملعون اور کافر اور بے دین اور خائن ہوں جیسا کہ مجھے سمجھا گیا ہے۔اگر میں تیرا مقبول ہوں تو میرے لئے آسمان سے ان تین برسوں کے اندر گواہی دے تا ملک میں امن اور صلح کاری پھیلے اور تا لوگ یقین کریں کہ تو موجود ہے اور دعاؤں کو سنتا اور اُن کی طرف جو تیری طرف جھکتے ہیں جھکتا ہے۔اب تیری طرف اور تیرے فیصلہ کی طرف ہر روز میری آنکھ رہے گی جب تک آسمان سے تیری نصرت نازل ہو۔اور میں کسی مخالف کو اس اشتہار میں مخاطب نہیں کرتا اور نہ اُن کو کسی مقابلہ کے لئے بلاتا ہوں۔یہ میری دعا تیری ہی جناب میں ہے کیونکہ تیری نظر سے کوئی صادق یا کاذب غائب نہیں ہے۔میری روح گواہی دیتی ہے کہ تو صادق کو ضائع نہیں کرتا اور کاذب تیری جناب میں کبھی عزت نہیں پاسکتا اور وہ جو کہتے ہیں کہ کاذب بھی نبیوں کی طرح تحدی کرتے ہیں اور ان کی تائید اور نصرت بھی ایسی ہی ہوتی ہے جیسا کہ راستبا زنبیوں کی وہ جھوٹے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نبوت کے سلسلہ کو مشتبہ کر دیں بلکہ تیرا قہر تلوار کی طرح مفتری پر پڑتا ہے اور تیرے غضب کی بجلی کذاب کو بھسم کر دیتی ہے مگر صادق تیرے حضور میں زندگی اور عزت پاتے ہیں۔تیری نصرت اور تائید اور تیرا فضل اور رحمت ہمیشہ ہمارے شامل حال رہے۔آمین ثم آمین۔المشتهر مرزا غلام احمد از قادیاں ۱۵ نومبر ۱۸۹۹ء تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰۷ تا ۵۱۲) (نوٹ ) اس دعا کو پڑھیے یہ دعا جہاں ایک طرف اس بصیرت اور وثوق کو ظاہر کرتی ہے جو آپ کو اپنے مامور من اللہ ہونے پر ہے دوسری طرف آپ کی فطرت میں رحم کا جو جذ بہ ہے اور