سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 355
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۵۵ صاحب زادہ مبارک احمد صاحب (اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا ) کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام گود میں لئے ہوئے بار ہا نکل آتے اور لئے جاتے۔پھر خدام لے لیتے اور جب صاحبزادہ صاحب خواہش کرتے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود ان کو اٹھا لیتے۔رحم کی تعلیم دیتے ہیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنی تالیف سیرت المہدی میں ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی روایت سے ایک واقعہ لکھا ہے۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حضرت صاحب زادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفتہ اسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز) کو تعلیم رحم دینا مقصود ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ میاں (یعنی حضرت خلیفہ اسح جانی ) دالان کے دروازے بند کر کے چڑیاں پکڑ رہے تھے کہ حضرت صاحب نے جمعہ کی نماز کے لئے باہر جاتے ہوئے ان کو دیکھ لیا اور فرمایا۔میاں گھر کی چڑیاں نہیں پکڑا کرتے جس میں رحم نہیں اس میں ایمان نہیں۔“ (سیرت المہدی جلد اول صفحہ ۱۷۶ روایت نمبر ۱۷۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) بڑوں کا ادب کرنے کی تعلیم دیتے ہیں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنا ایک ذاتی واقعہ سیرت المہدی میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اس حجرہ میں کھڑے تھے جو عزیزم میاں شریف احمد صاحب کے مکان کے ساتھ ملحق ہے۔والدہ صاحبہ بھی غالباً پاس تھیں۔میں نے کوئی بات کرتے ہوئے مرزا نظام الدین صاحب کا نام لیا تو صرف نظام الدین کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔میاں آخر وہ تمہارا چاہے اس طرح نام نہیں لیا کرتے۔“ سیرت المہدی جلد اول روایت نمبر ۳۸ مطبوعه ۲۰۰۸ء)