سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 162 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 162

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا کہ میرے لئے دعا کرو۔لالہ ملا وامل صاحب کورمیگن کا درد ہو گیا لالہ ملاوامل صاحب کا ذکر بھی اس سیرت میں متعدد مرتبہ آتا ہے اور آئے گا مجھے ان کی معرفی کی زیادہ ضرورت نہیں جب ان کی عمر بائیس سال کی تھی وہ بعارضہ عرق النساء ( ر بینگن کا درد ) بیمار ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معمول تھا کہ صبح و شام ان کی خبر ایک خادم جمال کے ذریعہ منگوایا کرتے اور دن میں ایک مرتبہ خود تشریف لے جا کر عیادت کرتے۔صاف ظاہر ہے کہ لالہ ملا وامل صاحب ایک غیر قوم اور غیر مذہب کے آدمی تھے لیکن چونکہ وہ حضرت اقدس کے پاس آتے جاتے رہتے تھے اور اس طرح پر ان کو ایک تعلق مصاحبت کا تھا۔آپ کو انسانی ہمدردی اور رفاقت کا اتنا خیال تھا کہ ان کی بیماری میں خود ان کے مکان پر جا کر عیادت کرتے اور خود علاج بھی کرتے تھے۔ایک دن لالہ ملا وال صاحب بیان کرتے ہیں کہ چار ماشہ صبران کو کھانے کے لئے دے دیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ رات بھر میں انیس مرتبہ لالہ صاحب کو اجابت ہوئی اور آخر میں خون آنے لگ گیا اور ضعف بہت ہو گیا۔علی الصباح معمول کے موافق حضرت کا خادم دریافت حال کے لئے آیا تو انہوں نے اپنی رات کی حقیقت کہی اور کہا کہ وہ خود تشریف لاویں۔حضرت اقدس فورا ان کے مکان پر چلے گئے اور لالہ ملا وامل صاحب کی حالت کو دیکھ کر تکلیف ہوئی فرمایا کچھ مقدار زیادہ ہی تھی مگر فوراً آپ نے اسبغول کا لعاب نکلوا کر لالہ ملا وامل صاحب کو دیا جس سے وہ سوزش اور خون کا آنا بھی بند ہو گیا اور ان کے در دکو بھی آرام آگیا۔حضرت صاحب کی پوزیشن کے لحاظ دیکھا جاوے تو وہ اپنے شہر کے ایک رئیس اعظم اور مالک تھے اور اس خاندانی وجاہت کے لحاظ سے اس طرح پر کسی کے گھر نہیں آتے جاتے تھے مگر انسانی ہمدردی اور غمگساری نے کبھی آپ کو یہ سوچنے کا موقع ہی نہ دیا کیونکہ وہ دوسروں کو آرام پہنچانے اور نفع رسانی کے لئے ہی پیدا ہوئے تھے اس لئے مرضی کی عیادت میں کسی قسم کی تفریق اور امتیاز اپنے پرائے کا نہ کرتے تھے۔